ورلڈ کپ : ناقص کا کردگی : ٹیم میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

_________تازہ خبر ہے کہ
یلغار فیصل شامی

تازہ ترین خبر ہے کھیلوں کے میدان سے اور وہ یہ کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پہ پی سی بی میں اہم مشاورت شروع ہو گئی اور یہ بھی کہا جا رہا ہے تمام تر مراعات و سہولیات کے باوجود شاہینوں کی بدترین کارکردگی سوالیہ نشان ہے اور یہ بھی خوشی کی بات ہی ٹھری کے بابر اعظم بدستور پاکستانی ٹیم کے کپتان ہیں اور رہینگے جبکہ خبر کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئی کہ تمام کوچز جو پاکستانی ٹیم سے وابستہ ہیں کی رپورٹ کا انتظار ہے جسکے بعد کرکٹ ٹیم کے حوالے سے اہم فیصلے ہو نگے جب کہ مکی آرتھر اور ذکاء اشرف کے مابین بھی جلد ہو گی جس میں اہم معالملات زیر غور آئینگے اور پی سی بی کو یقینا اس بات کا خلاصہ کرنا چاہئیے کہ شاہینوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ کیا ہے آیا پاکستانی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کیا ہو رہا تھا یعنی کہ پوچھا جائے کہ ڈریسنگ روم کا ماحول کیسا تھا کیونکہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم تو نظر آئی لیکن ٹیم ورک نظر نا آیا اور ٹیم ورک نا ہونے کی وجہ سے ہی شاہین ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی باہر ہو گئے اور یہی سوال ساری پاکستانی قوم کے ذہنوں میں گونج رہا ہے کہ آخر کیوں پاکستانی ٹیم دوسرے مرحلے میں نہیں پہنچ سکی اور افغانستان جیسی ٹیم سے بھی شکست کھا گئے اور یقینا افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی تیاری میں اور دنیا کے سامنے روشناس کروانے میں پی سی بی کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور اگر دیکھا جائے تو پاک فوج کے بعد سب سے زیادہ بجٹ شائد پی سی بی کا ہو صرف کپتان کی ہی تنخواہ لاکھوں میں ہے تو باقی کھلاڑیوں کی ملا کے کروڑوں روپے ایک مہینے میں کھلاڑیوں پہ لگا دئیے جاتے ہیں لیکن نتیجہ صفر کا صفر ہی رہا اور شائد اسی وجے سے پاکستانی شائقین کرکٹ کو غصہ بھی ہے کہ پاکستانی ٹیم پہلے ہی مرحلے میں باہر آگئی اور اب یقینا پی سی بی کا بھی اچھا فیصلہ ہے کہ ٹیم کے معاملات کو بہتر کیا جائے اور سب سے ضروری بات یہ بھی ہے کہ کھلاڑیوں میں آپس میں اتفاق بھی پیدا کیا جائے کیونکہ جب تک اتفاق نہیں ہو گا تو ٹیم ورک بھی نہیں ہو گا لیکن بہر حال جو ہونا تھا ہو چکا ہونی کو تو کوئی نہیں ٹال سکتا شاہین ورلڈ کپ میں بری طرح ہار چکے اور اب بدھو لوٹ کے گھر آنے کو تیار ہیں اور اب عنقریب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی بھی آمد آمد ہے تو شاہینوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پہ نظر رکھنی چاہئیے تاکہ پاکستانی شائقین کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کے تحفظ پیش کریں لیکن اسکے لیے بھی ابھی سے تیاری کرنی پڑے گی سب سے پہلے باؤلنگ فیلڈنگ اور بیٹنگ کو ٹھیک کرنا پڑے۔ گا اور پاکستانی ٹیم کا سب سے بڑا مسءلہ اوہننگ لائن ہے طویل مدت ہو گئی پاکستانی ٹیم کو بہترین اوہننگ جوڑی نا مل سکی اور اوہننگ جوڑی کے آوٹ ہوتے ہی لگتا ہے باقی بھی آوٹ ہونے کی لائن لگا دیتے ہیں ُ کھیلنے کا حوصلہ تو شاہینوں میں نظر آ رہا تھا لیکن شائد کھیلنے کی سمجھ نہیں آ رہی تھی بہر حال تیر کمان سے نکل چکا جیسے کمان سے نکلا تیر واپس نہیں آتا بالکلُاسی طرح گیا وقت واپس نہیں آتا اور یقینا یہ ورلڈ کپ واپس نہیں آتا لیکن آئندہ ضرور ہو گا اور جیسا کے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ۔ بھی جلد ہو گا اور یقینا پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی غلطیاں کمزوریاں خامیاں دور کرنا ہو گی اور یقینا آئندہ ورلڈ کپ کے لئے بھی ابھی سے تیاری کرنی ہو گی اور پی سی بی کو انتہائی سخت فیصلے کرنے ہونگے تاکہ آئندہ کامیابی شاہینوں کے قدم چوم سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔