آسٹریلیا : دنیائے کرکٹ کا نیا سلطان

آسٹریلیا دنیائے کرکٹ کا نیا سلطان
یلغار فیصل۔ شامی
آسٹریلیا دنیائے کرکٹ کا نیا سلطان بن گیا ہندوستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ میں شکست دیدی پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم بالآخر فائنل میں ہار گئی اور۔ بھارت کی ہار اور آسٹریلیا نیا ورلڈ کپ کرکٹ چیمیئن بن گیا اور یقینا آسٹریلیا کی ٹیم پورے ورلڈ کپ میں چھائی رہی اور آئی سی سی ورلڈ کپ میلہ بھی لوٹ لیا فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 240 رنز کا ہدف دیا جسے آسٹریلیا کے بلے بازوں نے با آسانی پورا کر لیا اور بھارت کی ہار سے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دلوں کو بھی ٹھنڈک پہنچ گئی اور آسٹریلیا نے بھارت کو۔ بھارت میں ہی شکست سے دوچار کر کے نئی تاریخ رقم کر دی بھارتی شائقین جو ہیں سہ فائنل میں ہار پہ غم و غصہ میں ہیں اور فائنل میں ہار کے بعد بھارتی ٹیم کو بھی سخت تنقید کا سامنا ہے اسد بھارت تو فائنل میں ہارا لیکن پاکستان تو پہلے ہی راؤنڈ میں ہار گیا جسکا تمام پاکستانیوں کو دکھ تھا لیکن فائنل میں بھارتی ٹیم کی شکست سے پاکستانی شائقین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی اور بھارت کی ہار کے بعد جگہ جگہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں بہر حال آئی سی سی ورلڈ کپ میلہ اختتام پزیر ہوا اور اب یقینا بہت جلد ٹی ٹونٹی میلہ کی آمد ہے اور پی ایس ایل کی بھی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں تو دیکھتے ہیں کہ آئندہ اب میدان کرکٹ میں کیا ہو گا آیا پاکستانی ٹیم آنے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے گی کہ نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا تو فی الحال اجازت آپ سے دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا