سوہنی دھرتی کے بیٹوں کو سلام

0

یلغار فیصل شامی

آج پھر چھ ستمبر ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی قوم چھ ستمبر اور سات ستمبر کی تاریخوں کا انتظار کرتی ہے اور چھ اور سات ستمبر کو پاک فوج اور ائیر فورس اور نیوی کے ان جوانوں اور افسروں کو یاد کرتی ہے انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے کیونکہ ستمبر ہی وہ مہینہ ہے جب بھارت نے رات کی تاریکی میں پاک دھرتی پہ اپنے ناپاک ارادوں کے ساتھ حملہ کیا لیکن پاک فوج کے جوان سوہنے دھرتی کے بیٹے دشمن کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے دشمن کے اردے خاک میں ملا دئیے اور بھارت کو پاک فوج کے جوانوں نے ایسا سبق سکھایا کہ تاریخ کی کتابوں میں پاک فوج کے جوانوں کے قصے رقم بھی ہو گئے اور امر بھی اور آج ستمبر کا مہینہ ہے اور پاکستانی قوم اس سوہنے دھرتی پہ قربان ہونے والوں جانوں کا نزرانہ پیش کر نے والوں کو جو جام شہادت نوش فرما گئے انھیں یاد کر رہی ہے اور انھیں سلام پیش کر تے ہوئے گنگنا بھی رہی ہے کہ اے راہ حق کے شہیدو وفا کی تصویرو وطن کی ہوائیں تمہیں سلام کہتی ہیں اور یقینا سب کی طرح ہمارا بھی سلام عقیدت پاک فوج کے جوانوں کے لئے جنھوں نے اس سوہنے دھرتی کی حفاظت کی قسم کھائی ہے اور ہماری کیا سب کی ہی دعا ہے کہ اللہ پاک ہماری سوہنے دھرتی کے جوانوں و ملکی سلامتی و حفاظت کے لئے اسی طرح ثابت قدم و یونہی قائم و دوائم رکھے تاکہ صدا سوہنے دھرتی کے بیٹے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے رہے اور ہم پاکستانی قوم پرسکون اور پرامن زندگی گزار سکے آمین ثم آمین تو اسی آس و امید و دعا کے ساتھ اجازت چاہتے ہیں آپ سے کہ اللہ پاک ہمارے ملک کو قائم و دوائم رکھے اور سبز ہلالی پرچم اپنی شان و آن سے سدا یونہی لہراتا رہے تو فی الحال اجازت دوستوں آپ سے ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *