کمشنر ساہیوال کی ہدایات


ساہیوال(بیورو رپورٹ )کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے پرائیویٹ ہاوسنگ کالونیوں کی طرف سے کارپوریشن کی سیوریج لائنیں استعمال پر ٹیکس لگانے کے لئے بائی لاز بنانے کی ہدایت کر دی، کارپوریشن کے وسائل میں اضافے اور شہری سہولیات کے استعمال میں باقاعدگی لانے کے لئے ٹیکسیشن ضروری ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے سرکٹ ہاؤس اور وہاں نئے تعمیر ہونے والے دفاتر خصوصاً ساہیوال بورڈ، اوپن یونیورسٹی، پاپولیشن ویلفیئر اور ڈی پی ایس کے لئے جامع سیوریج سکیم بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ وہاں مستقبل میں سیوریج کے آنے والے مسائل سے نمٹا جا سکے۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے بائی پاس پر میونسپل کارپوریشن کو ٹیکس دئے بغیر پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف سے سواریوں کو سوار کرانے کا بھی نوٹس لیا اور سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین کو بائی پاس پر پبلک ٹرانسپورٹ کو نہ رکنے دینے کی ہدایت کی۔