جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی رہنماء اور امیر جمعیت اہل حدیث قصور مولانا عبد الستار ندیم ا یڈووکیٹ بقضائے الہٰی سے وفات پا گئے

0

لاہور( نمائندہ سوہنا پاکستان )جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی رہنماء اور امیر جمعیت اہل حدیث قصور مولانا عبد الستار ندیم ا یڈووکیٹ بقضائے الہٰی سے وفات پا گئے اناللہ وانا الیہ راجعون۔ اُن کی نماز جنازہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں جمعیت اہل حدیث پاکستان اس کی ذیلی تنظیم اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان، تحریک طلباء اہل حدیث کی مکمل قیادت مولانا حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، مولانا نعیم الرحمن عزیز، مولانا مشتاق چیمہ، مولانا محمد یونس حیدری،مولانا عتیق الرحمن اظہر، مہر طارق ڈاہر، حافظ عبید الرحمن، مولانا عمران تبسم، مولانا حافظ احمد اللہ حامد، مولانا شیخ فیاض، حافظ سعید عمران، مولانا شکیل بشیر سلفی، مولانا عبد المنان ربانی، مولانا حجاج اللہ صمدانی، مولانا آصف الہٰی ظہیر، مولانا ڈاکٹر اسماعیل ذبیح سمیت ہزاروں مقامی و ہر مکتبہ فکر کے علمائے مشائخ کے علاوہ مختلف شعبہ ز ندگی سے تعلق رکھنے والے سماجی، تاجران، اُ ساتذہ، وکلاء نے بڑی تعداد میں شر کت اور ہزاروں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک۔ علامہ ہشام الہٰی ظہیرسمیت جمعیت اہل حدیث پاکستان کی قیادت نے مولانا عبد الستار مر حوم کی دینی و جما عتی سر گرمیوں پر زبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہامر حوم ایک ملنسار، خوش اخلاق، متقی، دین پسند انسان تھے۔مولانا شریف چنگوانی، علامہ طارق محمود یزدانی، علامہ اصغر فاروق، حکیم عبد الطیف مدنی، مولانا ارشد بیگم کوٹی، حاجی ریاض احمد، زاہد حسین، حافظ محمد نواز، حافظ محمد سجاد، حافظ محمد حنیف، میاں محمد تو قیر حفیظ سمیت سینکڑوں ذمہ دران نے مولانا عبد الستار ندیم ایڈووکیٹ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ مر حوم کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کی قبر اور آخرت کی منزل آسان فرمائے آمین یا رب العالیمین۔

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *