دعا ہے کہ

یلغار۔ فیصل۔ شامی
بجلی بلوں میں اضافے اور پٹرول کی قیمتیں بڑھائی جانے کے بعد اب چینی کی قیمتوں میں بھی بے بہا اضافہ کر دیا گیا اور ُبے چاری عوام جو ہے پہلے ہی بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہے اب چینی۔ بحران کے باعث چیخیں نکل گئی لیکن عوام کی چیخ و پکار سننے والا کوئی نہیں موجودہ حکومت نگران ہے اور نگران حکومت جس کے قیام کا مقصد محض و محض صرف نئے انتخابات کروانا ہے لیکن موجودہ کابینہ آئے روز مہنگائی میں اضافہ کر رہے ہیں اور عوام چیخ رہی ہے کہ نگران حکومت جلد از جلد نئے انتخابات کروائے اور اقتدار نئی حکومت کو منتقل کرے تاکہ نئی حکومت عوامی مسائل کو حل کرے اور عوام کی پریشانی دور ہو اور فی الوقت تو عوام پریشان ہے اور پریشانی میں عوام کے دلوں سے دعا نکلتی ہے کہ کوئی تو آئے ایسا حکمران جو پاکستانی عوام کو طوفانی مہنگائی سے نجات دلوا سکے تو بہر حال دیکھتے ہیں کہ پاکستانی عوام کو طوفانی مہنگائی سے کیسے نجات مل سکے گی اور کون سا حکمران عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے قدم اٹھائے اور مہنگائی کے عفریت سے عوام کو نجات دلوائے تو اس بارے بھی کچھ نہیں کیا جا سکتا اور اب فی الحال دیکھنا تو یہ ہے کہ موجودہ حالات میں مہنگائی زیادہ ہو گی یا کم کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن دعا تو ضرور کی جا سکتی ہے کہ جو ہو ملک و قوم کے لئے اچھا ہی ہو تو اسی دعا کے ساتھ اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا