کم سن ڈرائیورز کے خلاف کاروائی احسن قدم

0

خبر ہے کہ

یلغار فیصل شامی

خبر ہے کہ بغیر لائسنس کم عمر کم سن ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دے دیا گیا ہے اور یقینا یہ حکومت کا بہت احسن قدم ہے اور یقینا کم سن کمر بچوں اور نوجوانوں کو بغیر لائسنس موٹر سائیکل گاڑی وغیرہ چلانے سے روکنا ضروری ہے اور یقینا ایسے ہی ڈرائیور وں کی وجہ سے حادثات کا بھی خدشہ رہتا ہے اور بلکہ بہت سے حادثات دیکھنے میں بھی آتے ہیں اور اگر دیکھا جائے تو کم سن ڈرائیورز کو فروغ دینے میں والدین کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے جو اپنی آسانی کے لئے بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑیاں تو چلانے کے لئے دے دیتے ہیں لیکن وہ والدین جو اپنے چھوٹے بچوں اور ایسے نوجوانوں کو موٹر سائیکلُ اور گاڑیاں چلانے کی اجازت دے کے اپنے بچوں کے لئے خطرہ مول لے رہے ہوتے ہیں اور یقینا ایسے والدین اور ایسے افراد کے خلاف بھی سخت کاروائی ہونی چاہئیے جو کم سن عمر لوگوں کو ڈرائیونگ کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ انکو۔ ہلہ شیری بھی دیتے ہیں اور یقینا عوام الناس میں کم عمر ڈرائیورز کی روک تھام کے لئے باقاعدہ آگاہی مہم چلائی جانے کی ضرورت ہے تاکہ بغیر لائسنس گاڑی موٹر سائیکل چلانے والوں کا خاتمہ ہو سکے اور اگر دیکھا جائے تو بغیر لائسنس موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ لائسنس بنانے کے لئے بھی نوجوانوں کو بہت سی مشکلات لاحق رہتی ہیں اور یقینا لائسنس بنوانے کے لئے بھی امتحان دینا پڑتا ہے اور بہت سے مراحل سے بھی گزرنا پڑتا ہے اور شائد ایک یہ بھی بڑی وجہ ہے کہ ہمارے نووان جو ہیں وہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے کو ہی ترجیع دیتے ہیں جو انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے اور یقینا نوجوانوں کو اس بات کا پابند بنانا چاہئیے کہ وہ لائسنس بنوائیں ا اور بغیر لائسنس گاڑی موٹر سائیکل نا چلائیں اور یقینا اچھی بات ہے کہ حکومت نے اس اچھے اور نیک کام کو شروع کرنے کا ارادہ کیا اور یقینا اگر کم سن ڈرائیورز کو سڑکوں پہ آنے سے روک لیا گیا تو حادثات میں یقینا نمایاں کمی ہو گی اور عوام بھی خوشی سے سرشار ہو گی اور یقینا بغیر لائسنس تو موٹر سائیکل گاڑی چلانا خطرناک ہے ہی لیکن اس سے بھی زیادہ خطرناک کام جو ہے وہ ہمارے نوجوان کرتے ہیں اور اکثر اوقات بڑی اور اہم شاہراؤں پہ بھی نوجوان ایک پہئیے پہ موٹر سائیکل چلا تے ہیں اور کرتب دکھاتے نظر آتے ہیں اور ون ویلنگ بھی غیر قانونی عمل ہے اور انتہائی خطرناک بھی اور جان لیوا بھی ہے اور یقینا ون ویلنگ کے خلاف اعلی حکام کی طرف سے آگاہی مہم بھی چلائی جاتی ہے لیکن پھر بھی ون ویلنگ کا خاتمہ نہیں ہو سکا اور جس طرح سے بغیر لائسنس کم سن ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا گیا ہے بالکل اسی طرح سے سڑکوں پہ کرتب دکھانے والے نوجوانوں کے خلاف بھی انتہائی سخت قدم اٹھایا جائے تو بہر حال اب دیکھتے ہیں آیا حکومت کم سن ڈرائیورز کے خلاف کس طرح سے عوام کو نجات دلائے گی یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے تو بہر حال اجازت آپ سے دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *