فلسطین میں بھی جنگ بند کروائی جائے

عالمی امن کے ادارے فلسطین میں بھی جنگ بندی کے لئے قدم اٹھائیں
یلغار. فیصل. شامی
ہم پاکستانی قوم ہیں جو جیت جائے اسکے ساتھ ہیں اور آج کل تو ہم اپنی. پیاری پیاری فوج کے پیارے پیارے جوانوں کے ساتھ ہیں کیونکہ پاک فوج کے جوانوں نے تاریخ رقم کر دی اور ہم ہی نہیں پوری پاکستانی قوم ہی پاک فوج کے ساتھ ہے سیاست اہنی جگہ لیکن یہ لمحہ ایسا آیا کہ تمام پاکستانی قوم سیاست بھول کے ایک ہو گئی کیا ن کیا پی ٹی آئی کیا پیپلز پارٹی جماعت اسلامی سب اءک نظر آئے سب کے کارکن ہاتھوں میں ہاتھ دالے نظر آئے شکر ہے خدا کا اس نازک گھڑی میں پوری قوم ایک رہی سب میں اتحاد و اتفاق رہا اور یقیننا خوشی کی بات تھی کے دشمن کے سامنے پاک فوج تو سیسہ پلائی دیوار تھی لیکن پاکستانی عوام بھی پیچھے نا رہی کسی موڑ پہ کسی محاڈ پہ پاک فوج کو تنہا نا چھوڑا اور یقیننا فخر کی بات تھی پاکستانیوں کے لئے کہ پاک فوج جیسی عظیم فوج اللہ پاک نے ملک پاکستن کو عطاء کی جس کی دھاک مطلب دھوم پوری دنیا پہ بیٹھ گئی اور وقت نے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم آپس میں جتنے مرضی اختلافات رکھے لیکن جب مشکل وقت آتا ہے تو سب ایک ہوتے ہیں اور جب سب پاکستانی ایک ہوتے ہیں تو دشمن کو اپنی نانی یاد دلوا دیتے ہیں اور بڑوں سے سنا ہے کہ 1971 میں پاکستان اسی وجہ سے جنگ ہارا کے فوج اور عوام میں اختلافات پیدا ہوئے تھے لیکن خوشی ہے سب کو کہ آج سب پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ تھی اور پاک فوج سرحدوں پہ لڑ رہی تھی اور ہم پاکستانی سوشل میڈیا پہ جنگ لڑ رہے تھے اور اچھی بات. تھی کے پاک فوج اور عوام ایک پیج پہ تھی اور آپس میں اتحاد سے دشمن کو یہ بھی سمجھ آ گیا کہ ایسی قوم کو ہرنا بہت مشکل ہے جو آپس میں تو لڑتی رہے لیکن. جب کوئی باہر والا آ کے ہماری طرف گندی نظر سے دیکھے لڑنے کی کوشش کرے تو سب ایک ہو جاتے ہیں اور یہ یقیننا خوشی کی بات ہے اور اب جنگ کا ماحول تو ختم ہو چکا لیکن خبریں یہ سننے کو مل رہی ہیں کہ دوران کشیدگی ایک مخصوص طبقہ پاک فوج کے خلاف محو حرکت رہا اور خبر یہ تھی کہ پاک فج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی گرفتاریاں شروع ہو چکی یقیننا ایسے افراد کے خلاف کارواِئی ہونی چاہئیے تاکہ دوسروں کو نصیحت ہو سکے اور اب جنگ بندی ہو چکی اور ہمارے بہت سے دوست کہتے نظر آ رہے ہیں کہ بازار میںبہت جلد رافیل طیارے الفتح میزائل کے نام سے بہت سی مصنوعات بھی مارکیٹ میں دستیاب ہو نگی مثلا رافیل کولا رافیل پاوڈر رافیل شربت وغیرہ وغیرہ اور الفتح ٹافی تو یقیننا بچوں کی من پسند ہونگی تو بہر حال اب کیا کہیں مزید بس یہی ہے کہ شکر ہے جنگ کا ماحول ختم ہوا حالات معمول پہ آئے اور اسی بات کی سب کو خوشی ہے تو بہر حال خوش آئند ہے کہ گرما گرم ماحول ٹھنڈا ہوا اور اب بہت سے دوسیہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کو. کم کروانے والے اب فلسطین پہ اسراِیلی مظالم کو بند کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں اور فلسطین میں بھی جنگ بندی کروائیں تاکہ مظلوم فلسطینیوں کو بھی سکھ کا سانس لے سکے اور یہی نیک دعا ہے کے فلسطین میں بھی جلد از جلد جنگ بندی ہو سکے آمین ثم آمین