فخر اور بابر نے تاریخ رقم کر دی

شاہینوں کی نیوزی لینڈ سے تاریخی فتح
یلغار فیصل شامی
زبردست مقابلے کے بعد شاہینوں نے اہم میچ میں نیوی لینڈ کو شکست دے دی جو کہ یقینا خوشی کی خبر ہے شائقین کر کٹ کے لئے اور تاریخی فتح میں فخر زمان اور بابر اعظم نے تاریخی اننگ کھیلی اور یقینا فخر زمان اور بابر اعظم نے اس ورلڈ کپ میں پارٹنر شپ کا جو فقدان سامنے نظر آ رہا تھا اس کمی کو پورا کر دیا پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کے نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے پاکستانی باولرز کی جم کے دھلائی کی اور مقررہ پچاس اوورز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم چار سو ایک رنز بنا سکی اور چار سو ایک رنز بنا کے گویا شاہینوں کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا اور پاکستانی باولرز اور فیلڈز کی ناقص کارکردگی کے باعث ہی نیوزی لینڈ اتنا بڑا ہدف دے سکا پاکستان کو فی اوورز 8.2 رنز کا ہدف فی اوورز ملا اور پاکستانی بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی اننگو کھیلی گویا چھ کے اسکور پہ عبداللہ شفیق آؤٹ ہو گئے اور اسکے بعد فخر اور بابر کی زبردست بلے بازی نے نیوزی لینڈ باولرز کو بے بس کر دیا آئی سی سی ورلڈ کپ میں پہلی چار ٹیموں میں شامل نیوزی لینڈ کی ٹیم کے باولرز کی فخر زمان نے بھرپور دھلائی کی اور بابر اعظم نے جم کے فخر زمان کا ساتھ دیا اور شاہینوں کو تاریخی فتح سے ہمکنار کروانے میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستانی عوام نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد یقینا جشن منا رہی ہے ڈھول کی تھانہ پہ بھنگڑے ڈال رہی ہے اور یقینا خوشی کی ہی بات ہے پاکستانی عوام کے لئے اتنی گندی باؤلنگ اور ناقص فیلڈنگ کے باوجود بھی شاہین فتح سے ہمکنار ہونے میں کامیاب ہوئے اور شاہینوں کو بیس رنز سے کامیابی ملی اور بارش کی وجہ سے کھیل متعدد بار رکا اور ڈی ایل سسٹم کے تحت بارش کے باوجود بھی پاکستانی ٹیم کو رنز ریٹ کی بدولت فتح نصیب ہوئی اور یقینا ایک اچھے مارجن سے رن ریٹ سے شاہینوں نے میچ جیتا اور اب شاہینوں کو اپنا آخری میچ انگلینڈ سے کھیلنا ہے اور یقینا شاہینوں کے لئے انگلینڈ سے میچ جیتنا بھی ضروری ہے اور انگلینڈ سے کامیابی کے بعد ہی شاہینوں کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ ہو سکے اور اب آئندہ دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے اور سب کو امید ہے کہ جو بھی ہو گا اچھا ہی ہو گا تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا