گورنمنٹ عمیر شہید ہائی سکول نمبر 1 کامونکی ایک مثالی ادارہ قرار

0

کامونکے(نامہ نگار سے)گورنمنٹ عمیر شہید ہائی سکول نمبر 1 کامونکی ایک مثالی ادارہ قرار۔ اساتذہ محنتی اور قومی جذ بوں سے سرشار۔ڈی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ ملک خالد جاوید اعوان اور سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ اعظم کاشف کی قائدانہ صلاحیتوں سے کامونکی شہر کے بچوں کا مستقبل مزید روشن ہوگا۔ نوجوان نسل کی آبیاری کے لیے حکومت پنجاب اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ ادارے کے مالی اور انتظامی مسائل کے حل کے لیئے اہل علاقہ اور سکول کونسل اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ محمد فیاض موہل ڈی سی گوجرانوالہ.سیکرٹری ایجوکیشن جناب احسن وحید صاحب کا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ جناب محمد فیاض موہل ۔اسسٹنٹ کمشنر کامونکی جناب خرم مختار بھنگو اور چیئرمین پاکستان زندہ باد موومنٹ کامونکے عبدالجبارانصاری کے ہمراہ ضلع گوجرانوالہ کے منتخب شدہ 20 بہترین اداروں میں سے ایک گورنمنٹ عمیر شہید ہائی سکول نمبر 1 کامونکے کا اچانک دورہ۔
فیاض موہل صاحب نے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء سے بھی ملاقات کی اور انکے ساتھ گھل مل گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کامونکے اور محکمہ تعلیم ضلع گوجرانوالہ کے اعلی افسران سی ای او ایجوکیشن جناب اعظم کاشف صاحب۔ڈی ای او سیکنڈری جناب خالد جاوید اعوان صاحب ۔ اور پرنسپل رانا وسیم انجم صاحب اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق اس ادارہ کی مزید ترقی کے لیے تمام وسائل کو بروۓ کار لائیں گے
۔دوران وزٹ سکول کی عمارت اور انتظام وانصرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ طلباء ہماری قوم کا اصل سرمایہ ہے۔ حکومت پنجاب اپنی نسل کی بقا کے لیے تمام اختیارات بروۓ کار لاۓ گی۔ جناب فیاض موہل صاحب نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ سکول کے تعلیمی معاملات کا بغور جائزہ لیا۔ طلباء و اساتذہ سے تعلیمی ایشوز اور عمارت سے متعلق سوالات کیے۔ اس دوران جماعت دہم سیکشن اے کے طالبعلم محمد منیب قادر کی تعلیمی استعداد کے پیش نظر اس کو فوری طور پر 5ہزار نقد انعام دیا گیا۔اور کلاس کے اساتذہ جناب محمد یاسین گجر صاحب۔ رانا محمد اکرم طاہر صاحب۔ محمد طارق سعید صاحب۔ اور ادارہ کے پرنسپل رانا وسیم انجم خاں صاحب کو بھی داد تحسین سے نوازا۔بعد ازاں کمپیوٹر اور سائنس لیب سمیت دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اور انکی مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔ وزٹ کے دوران پرنسپل ادارہ مسٹر رانا وسیم انجم خاں اور اساتذہ کی مجموعی کارکردگی کو سراہا گیا۔سیکرٹری ایجوکیشن جناب احسن وحید صاحب اور فیاض موہل صاحب ڈی سی گوجرانوالہ نے مزید کہا کہ ادارہ ھذا کو درپیش مالی و انتظامی مسائل کو جلد حل کیا جائے گا ڈی سی صاحب نے پرنسپل رانا ویسم انجم خاں صاحب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اہل علاقہ اور سکول کونسل کی خدمات حاصل کریں تاکہ اس ادارہ کو شہر کامونکے کا ایک مثالی ادارہ بنایا جائےسکے

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *