گرما گرم خبر

گرما گرم خبر
یلغار. . فیصل شامی
ایک کے بعد ایک گرما گرم خبر سننے کو مل رہی ہے جناب کپتان کی جماعت کو .مخصوص نشستوں کے لئے اہل قرار دیا گیا اور نہ صرف یہ بلکہ ایوان میں پی ٹی آئی کی شناخت بھی بحال ہو گئی اور اسکے بعد جناب کپتان جو ہیں انھیں اور دابق خاتون اول بشری بی بی کو عدت نکاح کیس میں رہائی دے کے معزز عدالت کی طرف سے مزید ریلیف دیا گیا اور ج۔اب کپتان جو گزشتہ کئی ماہ سے قید ہیں کو عدت کیس میں رہائی ملنے کے باوجود رہائی نا مل سکی اور اس حوالے سے مزید تازہ خبر یہ ہے کہ. جناب کپتان کو سانحہ نو مئی کے حوالے سے درج شدہ مقدمات میں گرفتار کر لیا اور اگر دیکھا جائے تو سانحہ نو مئی ملکی تاریخ کا بدترین سانحہ تھا اور جو کچھ نو مئی کو پیش آیا اسکی کہیں مثال نہیں ملتی جس طرح سے ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی توڑ پھوڑ ہوئی سرکاری اداروں اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا وہ انتہائی افسوسناک تھا اور سانحہ نو مئی کے درج شدہ مقدامات میں تاحال ہزاروں افراد زیر حراست ہیں اور ان گرفتار شدہ افراد میں بے شمار ایسے بھی گرفتار ہیں جنکا سانحہ نو مئی سے تعلق بھی نا تھا اور اگر دیکھا جائے تو جب سانحہ نو مئی پیش. آیا تو اسوقت جناب کپتان جیل میں تھے اور سانحہ نو مئی کا واقعہ جناب کپتان کی رہائی کے لئے پیش آیا جناب کپتان کے جیالوں نے احتجاج کیا اور اسی احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ ہوئی اور سانحہ نو مئی ملکی تاریخ کا سیاہ باب بن گیا اور اگر دیکھا جائے تو طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی آج تک سانحہ نو مئی کے سیاق و اسباب کی تشریح ہو سکی. اور نا ہی اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی تاحال سانحہ نو مئی کے اصل ملزمان کی شناخت ہو سکی بے شمار مقدمات نو مئی کے حوالے سے درج ہیں لیکن تاحال زیر سماعت ہیں اور اب جناب کپتان متعدد مقدمات میں رہائی حاصل کر چکے ہیں اور اب جناب کپتان نو مئی کے مقدمات میں گرفتار ہیں اور اب دیکھتے ہیں کہ سانحہ نو مئی کے مقدمات میں جناب کپتان کے حوالے سے کیا فیصلہ ہو گا یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے اور جناب کپتان کے قریبی عزیز کہہ رہے ہیں کہ سانحہ نو مئی میں بھی حق و سچ کہ فتح ہو گی اور یقینا جناب کپتان کو سانحہ نو مئی کے مقدمات میں بھی رپائی ملے گی تو بہر حال دیکھتے ہیں اب کیا ہوتا ہے سانحہ نو مئی میں جناب کپتان اور انکے ساتھیوں کے حوالے سے کیا فیصلہ سامنے آئے گا یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے اور آپ سے اجازت لینے سے قبل یہ بھی بتا دیں کہ جناب کپتان کہ طرف سے حکومت سے مزاکرات کرنے کے لئے رضا مندی ظاہر کر دی گئی ہے لیکن اس شرط پہ کہ جناب کپتان اور. انکے ساتھیوں کے خلاف سارے درج شدہ مقدمات ختم کئے جائیں اور جناب کپتان سمیت سب کو رہائی دی جائے اسکے بعد ہی حکومت سے مزاکرات ہو سکینگے تو بہر حال اب دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے لیکن امید ہے کہ جو بھی ہو گا اچھا ہی ہو گا تو بہر حال اسی اچھے کی آس و امید کے ساتھ اجازت لینگے آپ سے دوستوں تو ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا