پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے دو طیارے مار گرائے

رات کی تاریکی. میں دشمن کا حملہ
یلغار. فیصل شامی
راتوں رات دنیا بھر میں ہنگامہ سا بر پا. ہو گیا ہر طرف گویا شور سا مچ گیا اور ایک انتہائی افسوس ناک خبر سننے کو ملی اور جنگل کی طرح پوری دنیا میں پھیل گئی وہ خبر جس کی توقع بھی تھی اور بہت دنوں سے سن بھی رہے تھے کہ حالات میں کشیدگی ہے سرحد کے آر پار ماحول گرم ہے اور شائد وہی ہوا جو نہیں ہونا چاہئیے تھا لیکن جو خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی وہ ہمسایہ ملک ہندوستان کی طرف سے پاکستان کے بعض شہروں پہ میزائل حملء کی تھی بالآخر بزدل دشمن نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھایا اور پاک سر زمین اور آزاد کشمیر کے متعدد شہروں پہ فضائی حملے کئے. بھارتی سرحدی حدود سے پاکستان کی طرف میزائل داغے گئے اور دشمن ایک دفعہ پھر اپنے ناپاک ارادوں کو پورا کرنے کے لئے میدان میں اتر گیا اور یقیننا بالکل ویسے ہی رات کی تاریکی میں حملہ کیا جیسے انیس سو پینسٹھ میں کیا تھا لیکن اس وقت بھی پاک فوج کے جوانوں کے جزبے نے بھارت کو ناکوں چنے جبوا. دئیے تھے اور دشمن کو دم دبا کے بھاگنے پہ مجبور کیا اور انیس سو پینسٹھ میں ملکہ ترنم نور جہاں مرحومہ کی سریلی آواز پاک فوج کے ساتھ ساتھ عوام کے جذبے کو تازہ دم کرتی رہی گو کہ آج نور جہاں اس دنیا میں نہیں یکن انکی آواز میں گائے ہوئے جنگی ترانے آج بھی پاکستانیوں کا جوش و جزبہ تازہ دم کرنے کے لئے تیار ہیں. اور یقیننا جس طرح سے انیس سو پینسٹھ میں پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو نیست و نابود کیا بالکل ویسے ہی آج بھی پاک فوج کے جوان دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور خوشگوار خبر سننے و ملی تھی کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے بھی مار گرائے اور افسوس ناک خبر یہ تھی کہ ہندوستان کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل بہاوپور میں واقع ایک مسجد میں گرا جس سے مسجد شہید ہو گئی اور خبر یہ بھی ہے کہ پاکستان کے اعلی حکام نے بھارتی حملے کی شدید مزمت کی اور حملے کی خبر سن کے ہر پاکستانی پریشان بھی ہے لیکن دعا گو بھی ہے کہ اللہ کرے کہ پاکستان ی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمنوں کے شر و فساد سے ہم سب پاکستانیوں کو محفوظ رکھ آمین ثم آمین تو بہر حال اجازت چاہتے ہیں دوستوں آپ. سے لیکن اس آس و امید کے ساتھ کے جو بھی ہو ملک و قوم کے لئے اچھا ہو آمین ثم آمن