جو بھی ہو ملک و قوم کے لئے اچھا ہو.

یلغار. فیصل شامی

 

ایک دفعہ پھر ماحول گرم. ہے پاک بھارت کشیدگی سب کے سامنے ہے حالات سخت ہیں اور حالات میں سختی جو ہے اسکی وجہ کچھ روز قبل مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والا دہشت گردی کا واقعہ ہے جس میں ناحق و مظلوم بے گناہ افراد کے خون سے ہولی کھیلی گئی پہلگام مقبوضہ کشمیر جو کے بھارت کے قبضہ میں ہے مقبوضہ کشمیر کا خوبصورت ترین علاقہ ہے اور بہت سے تو پہلگام کو مقبوضہ کشمیر کا سوئٹزر. لینڈ کہتے ہیں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے سیاحت اور خوبصورتی کے شوقین افراد کے لئے خوبصورت تفریحی مقام ہے اور ہمارے حصے میں آزاد جموں کشمیر کی خوبصورتی آئی یقیننا پاکستان بھی قدرتی حسن سے مالا مال ہے بات ہو رہی تھی پہلگام کی تو کچھ روز قبل پہلگام میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا اور یہ واقعہ بھارت کی سرزمین یعنی مقبوضہ جموں کشمیر میں پیش آیا دہشت گردی کی بدترین مثال لیکن بھارت نے اس حملے کو بہانہ بنایا اور پاک وطن پاکستن کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کر دیا پاکستان کو دھمکیاں دی اور بھارت کا خیال تھا کہ وہ پاکستان کے خلاف. آواز اٹھا کے دوسرے ملکوں کو ساتھ ملائے گا لیکن شکر ہے اللہ پاک کا کہ بھارت کو دنیا میں منہ کی کھانی پڑی کوئی بھی دنیا کا ملک جو ہے وہ پاکستان کے خلاف بات سننے اور کرنے کو تیار نہیں اور بھارت نے تو پاکستان کا پانی بند کر نیکی دھمکی بھی دی لیکن بھارت کی طرف سے پانی بند کرنا تو دور الٹا بھارت نے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا اور اگر دیکھ جائے تو بھارت کے. ساتھ پانی کا مسئلہ بھی کئی دہائیوں سے دیکھٹے آئے ہیں اور ہر آٹھ دس سال بعد بھارت کی طرف سے پانی کے مسئلے پہ شور مچایا جاتا ہے اور اچھی خبر تو یہ بھی ہے کہ اگر بھارت پانی بند کرتا ہے تو پھر چین کی طرف سے بھارت کا پانی بھی بند کیا جا سکتا ہے اور یقیننا چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے ہم نے اور چین نے ایکدوسرے کی مدد ہی کی ہے اور ہمارے بہت سے دوستوں کا خیال ہے کہ بھارت صرف گیڈر بھبکیاں دے رہا ہے بھارت پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتا اور ایک خبر تو یہ بھی آئی کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے رابطے ہوئے ہیں اور میاں نواز۔شریف نے نریندر مودی کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا اور یہ سوشل میڈیا کے ذرائع کی خبر ہے اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہا جا سکتا اور ایک خبر یہ بھی ملی . سننے کو پہلگام واقعہ کی بھارتی سازش بے نقاب کرنے والے بھارتی افسر کو گرفتار کر لیا گیا اور یقیننا بھارت کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان پہ پہلگام واقعے. کا الزام لگانا یقیننا غلط ہے اور یہ بات بھی سب کے سامنے ہے کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسسز کا راج ہے جو نہتے کشمیریوں پہ ظلم و ستم کر رہے ہیں اور بھارتی فورسسز کی موجودگی میں یہ دہشت گردی کا واقعہ کیسے پیش آ گیا بھارتی تجزیہ نگار پہلگام واقعے کو بھارتی سکیورٹی اداروں کی کمزوری قرار دے رہے ہیں اور یہ بات بھی دنیا کے. سامنے آ چکی ہے کہ بھارت محض پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے اور یقیننا حالات کشیدہ ہیں لیکن سب کا ہی یہی خیال ہے کہ جنگ نہیں ہو گی کیونکہ نا ہی پاکستانی عوام جنگ چاہتے ہیں اور نا ہی بھارتی عوام جنگ چاہتے ہیں یہ سب تو حکمرانوں کی لڑائیاں رہتی ہیں ایک دوسرے کے ساتھ اور ایک خبر یہ بھی سامنے آئی کہ پاک بھارت کشیدگی پہ امریکہ کی طرف سے بھی دونوں ملکوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کا کہا گیا ہے اور یقیننا ہم تو پاکستانی ہیں اور صبر و حوصلے سے ہی کام لیتے ہیں لیکن ہمارے دشمن الزام تراشی کرتے ہیں اور پہلگام واقعے کے اتنے روز۔گزرنے کے باوجود بھی بھارت جو ہے. وہ ٹبوت نا پیش کر سکا جبکہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے بھارت کے دو ڈرون طیارے بھی پاکستانی فورسسز نے مار گرائے اور یقیننا سب پاکستانی قوم کو فخر ہے کہ ہمارے فوجی بھائی دن رات سرحدوں پہ پہرہ دے رہے ہیں اور رات رات بھر جاگ کے سرحدوں کی نگرانی کر رہے ہیں کہ کہیں دشمن رات کی تاریکی میں چھپ کے وار نا کر دے اور یقیننا اگر تاریخ پہ نظر ڈلیں تو یقیننا معلوم پڑے گا کہ انیس سو پینسٹھ میں بھی بھارت نے رات کی تاریکی میں چھپ کے پاکستان پہ حملہ کیا تھا اور اس وقت بھی ہمارے بہادر فوجی سپاہیوں نے ڈٹ کے دشمن کا مقابلہ کیا اور دشمن کو دم دبا کے بھاگنے پہ مجبور کیا اور آج بھی پاک فوج سرحدوں پہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور پاکستانی قوم کو یقین ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کے رہتے ہوئے کوئی بھی دشن ہمارے ملک پہ گندی نظر نہیں ڈال سکتا اور اگر کوئی ہمارے وطن کو میلی نظر سے بھی دیکھے گا تو پاک فوج وہ میلی ںکھ کو ہمیشہ کے لئے جڑ سے نکالنے کے لئے تیار ہے تو بہر حال دوستوں اجازت آپ سے لیکن اسی نیک دعا کے ساتھ جو بھی ہو اللہ پاک کرے ملک و قوم کے لئے اچھا ہی ہو تو اسی نیک خواہش و دعا کے ساتھ اجازت چاہینگے تو ملتے ہیں دوستوں جلد آپ سے ایک چھوٹی سی بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *