مبارکباد کے مستحق ہیں حسیب پاشا

مبارکباد کے مستحق ہیں حسیب پاشا
یلغار. فیصل. شامی
اتوار کے روز ایک دفعہ پھر الحمراء ہال تھری میں المشہور و معروف معیاری تفریحی کھیل عینک والا جن دیکھنے کا موقع ملا. جی دوستوں عینک والا جن اپنے وقت کا مشہور و معروف ڈرامہ تھا جو کئی سالوں پہلے ٹی وی پہ پیش کیا جا رہا تھا اور ہمیں یاد ہے کہ جب عینک والا جن ٹی وی پہ دکھایا جاتا تھا تو ہم اسوقت بچے تھے اور جب ٹی وی پہ ڈرامہ عینک والا جن لگتا تو ہم سب دنیا جہان کے کام چھوڑ کے ٹی وی کے آگے بیٹھ جاتے تھے اور آج بھی یاد ہے عینک والا جن کے مشہور و معروف کریکٹر جن میں ہامون جادو گر جو کہ حسیب پاشا نے کردار نبھایا اور مجھے کام بتاومیں کیا کروں کس کو کھاوں یہ زکوٹا جن کے. ڈائیلاگ تھے اور بچوں بڑوں سب کی زبان پہ عام تھے اور زکوٹا جن کا یاد گار کردار. منا لاہوری مرحوم نے ادا کیامنالاہوری عینک والا جن کی ٹیم کااہم حصہ تھے لیکن آج. وہ ہم میں موجود نہیں لیکن منا لاہوری کے صاحبزادے آج بھی حسیب پاشا کی ٹیم کا حصہ ہیں اورہمیں یادہےکہ کرنالی چڑیل اورچارلی ماموں بھی عینک والا جن. کے اہم کردار تھے اور کرنالی چڑیل بھی اب ہم میں نہیں رہیں دنیا سے رخصت ہوگئیں اوریہ بھی بتادیں کی عینک والا جن جو ہے اسکےمصنف و ہدایتکار حسیب پاشا ہیں جنھوں نے ٹیوی پہ ڈرامہ بند ہو نے کے باوجود بھی عینک والا جن اور کرداروں کو زندہ رکھا اور عینک واالاجن آج بھی الحمراء ہال تھری میں جن اور جادوگر کے نام سے پیش کیاجا رہاہے اور جن اور جادوگر یقیننا صاف ستھری اور معیاری تفریح سے بھرپور ڈرامہ ہے جو بچےبڑوں سب کی پسند ہے اور ہمیں پہلے بھی کئی دفعہ الحمراء ہال میں جن اور جادوگر دیکھنے کا موقع مل چکا ہے اور. یہ مزیدار ڈرامہ دیکھنے کا موقع گزشتہ اتوار کو بھی ملا اور ہم نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور بچہ پارٹی یعنی مصطفی اسد عبداللہ شامی کے ساتھ ایکدفعہ پھر الحمراء ہال میں جن اور جادوگر دیکھا اور جب ہم ڈرامہ دیکھنے الحمراء ہال پہنچے تو جناب ناصربشیر صاحب جو کہ پروفیسر بھی ہیں اور معروف شاعر بھی وہ پہلے سے ہی جناب حسیب پاشا صاحب کے ساتھ موجود تھے ان سے بھی ملاقات ہو گئی اور ناصر بشیر صاحب کے ساتھ انکے بہت سے دوست بھی موجود تھے عینک ولا جن جسے جن اور جادوگر کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے ہم نے بھی دیکھا اور طنز و مزاح سے بھرپور ڈرمہ دیکھ کے سب بچوں کی طرح ہماری بھی ہنسی رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی یقیننا حسیب پاشا اور انکی ٹیم نے بہت محنت سے جن اور جادوگر تیار کیا اور ہم نے جب بھی جن اور جادوگر دیکھا ہاوس فل ہی ملا اورگزشتہ اتوار کو بھی جب جن اور جادوگر دیکھنےگئے تو ہال کھچا کھچ بھرا تھا اور کرسیاں کم پڑ گئیں اسی لئے بہت سے بچے اور بڑے ہال کی سیڑھیوں پہ بیٹھ کے ڈرامہ دیکھ رہے تھے اور انجوائے بھی کر رہے تھے اور سب کے ساتھ ہم نےبھی ڈرامہ خوب انجوائے کیا تقریبا دو سے اڑھائی گھنٹے پہ مشتمل ڈرامہ عوام کے لئے تفریح کا سبب تھا اور یقیننا حسیب پاشا مبارکباد کے مستحق ہیں جو آج کے اس گھٹن زدہ ماحول میں عوام کو اپنے معیاری اور صاف سٹھرے ڈرامے کے ذریعے عوام میں تفریح بکھیر رہے ہیں اور عوام کی دعائیں بھی سمیٹ رہے ہیں اور ہماری بھی اپنے بڑے بھائی حسیب پاشا اور انکی ٹیم کے لئے دعائیں ہیں کہ وہ عوام کو اسی طرح صاف ستھری اور معیاری تفریح فرایم کرتے رہیں اور عوام میں خوشیاں بکھیرتے رہیں تو اسی دعا کے ساتھ اجازت آپ سے دوستوں ملتے ہیں جلد آپ سے اک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا