اللہ پاک راضی ہو. . . یلغار فیصل شامی. . . . . . . . . . . . . . . . . . . جیسا کہ پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ اسلام آباد میں آجکل قیام پزیر ہیں اور یقیننا اسلام آباد دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک ہے اور اپنی قدرتی. خوبصورتی کے باعث ہی سیاحوں کے لئے باعث کشش ہے اور یہی اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی ہے جو بار بار ہمیں بھی اسلام آباد کھینچتی ہے اور جب بھی ہمیں موقع ملتا ہے تو ہم اسلام آباد پہنچ جاتے ہیں اور اب بھی موقع ملا تو اسلام آباد پہنچ گئے اور دو تین روز ہمیں اسلام آباد میں ہو چکے ہیں اسلام آباد کا موسم بھی خاصا خوشگوار ہے اور موسم تو خوشگوار ہے لیکن شدید قسم کا زلزلہ بھی آیا اور گزشتہ روز. جب اسلام آباد میں شدید قسم کا زلزلہ آیا تو ہم. بھی اسلام آباد میں موجود تھے اور شدید زلزلہ تھا جسے ہم نے بھی شدت سے محسوس کیا ہم اپنے فلیٹ میں موجود تھے دوپہر کے گیارہ بج کے پچاس منٹ کے قریب وقت تھا ہم صوفے ہہ بیٹھ کے ٹیوی دیکھ رہے تھے اچانک یوں لگا کہ زمین ہل رہی ہے اور ساتھ ہی ہماری نظر کمرے میں موجود گملے پہ پودے پہ پڑی جو سجاوٹ کے لئے کمرے میں رکھا گیا تھا اور یوں لگا کہ پودا بھی پورا ہل رہا ہے اور جب پودے کو اپنی جگہ پہ ہلتے دیکھاتو پتہ لگا کہ واقعی زلزلہ آیا ہے اور زلزلہ کئی سکینڈ تک جاری رہا اور ہم نے اپنےبہت سے دوستوں سے جو اسلام آباد میں رہتے ہیں سے معلوم کرنے کی کوشش کی کہ زلزلہ آیا تھا یا ہمار ا وہم تھا لیکن جو خبر سننے کو ملی وہ کچھ اچھی نا تھی طارق حبیب بھٹی صاحب سینئیر صحافی ہیں اور بہت پرانا تعلق بھی ہے ان سے بھی پوچھا تو انھوں نے بھی بتایا کہ شدید زلزلہ تھا جسکی شدت پانچ اشاریہ کچھ تھی اور یقیننا شدید زلزلہ تھا بھٹی صاحب نے ہی بتایا کہ اس سے قبل بھی وفاقی دارالحکومت میں زلزلہ آیا تھا اور یہ بھی گویا آفٹر شاکس ہی سمجھیں طارق بھٹی صاحب کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے مزید زلزلے بھی آ سکتے ہیں تو یہ سن کے بے ساختہ ہمارے لبوں سے نکلا اللہ پاک نا کرے مزید زلزلے آئیں اور ہمیں حالیہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تو ہمیں گزشتہ کئی سالوں پہلے آنے والا زلزلہ بھی یاد آ گیا اور کئی سالوں پہ پہلے جب اسلام آباد سمیت بہت سے شہروں میں زلزلہ آیا تھا تو ان دنوں بھی ہم اسلام آباد میں تھے اور وہ خوفناک زلزلہ جس نے آفت مچا دی دی آج تک نہیں بھول سکے اور گزشتہ روز بھی جب اسلام آباد میں شدید زلزلہ آیا تو اس وقت بھی ہم اسلاام آباد موجو د تھے اور یقیننا انتہائی خوفناک زلزلہ تھا ایک دفعہ پھر یقیننا شدید زلزلے سے شہری پریشان ہوئے اور اللہ اللہ کرتے گھروں سے باہر نکل آئے اور ہمارے بہت سے علماء کرام کاکہنا ہے کہ دنیا بھر میں مظالم ہو رہے ہیں اور مظالم پہ اسلامی حکمران بھی خاموش ہیں اور لگتا ہے کہ ہم اپنے رب پاک کے احکامات کو بھلا چکے اور اسلامی تعلیمات اور دین اسلام سے دور ہو رہے ہیں اور شائد اللہ پاک ہم سے ناراض ہے اور ہمیں چاہئیے کہ اپنے رب کی خوشنودی و رضا کے لئے اسلامی احکامات پہ عمل کریں اور اچھے اچھے نیک عمل کریں تاکہ ہمارا رب ہم سے راضی ہو اور ہم پہ رحمتیں نازل فرمائے آمین ثم آمین

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *