امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈی پورٹ، قومی وقار پر سنگین ضرب پیر سید محمد علی گیلانی

0

امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈی پورٹ، قومی وقار پر سنگین ضرب ہے پیر سید محمد علی گیلانی

 

اسلام آباد/ اسد جمیل سے  دربار حضرت بری امام سرکار کے سجادہ نشین پیر سید محمد علی گیلانی نے امریکہ میں پاکستانی سفیر کی ہوائی اڈے سے ڈی پورٹ کرنے کو پاکستان کی خودمختاری اور قومی وقار پر سنگین ضرب قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، پیر سید محمد علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ایک خودمختار ریاست کے سفیر کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ سفارتی آداب اور بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پاکستان کے لیے لمحۂ فکریہ ہے اور پوری قوم کی دل آزاری کے مترادف ہے، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر فوری سفارتی ردعمل دے اور اس غیر مناسب رویے پر سخت احتجاج ریکارڈ کرائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *