ٹیم سلیکشن ہی چیمپئینز ٹرافی میں شکست کی بڑی وجہ ہے :: حسن رضا

لاہور (فیصل شامی )سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی سلیکشن ہی چیمپئینز ٹرافی میں شکست کی وجہ ہے اگر ہم اسی طرح ٹورنامنٹ پہ ٹورنامنت ہارتے رہینگے اور کرکٹ کا حال بھی وہی ہو گا جو ہمارے قومی کھیل ہاکی کا ہے وہ گزشتہ روز یلغار سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے حسن رضا کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی قدر نہیں سہی وقت پہ سہی فیصلے نہیں کرتے نئے نئے تجربات نے ٹیم کو تباہی کی طرف دھکیل دیا بہت سے ایسے اچھے کرکٹرز ہیں جنکو نظر انداز کر کے ٹیم بنائی جاتی ہے اور جب ٹیم بنائی جاتی ہے تو میرٹ پہ نہیں بنتی کھلاڑیوں کو صیحیع وقت پہ کھیلنے کا موقع نہیں دیا جاتا حسن رضا کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی میں ہار کی وجہ میرٹ پہ ٹیم سلیکشن نا ہونا ہے جس کا پی سی بی کو نوٹس لینا چاہئیے اور ٹیم میرٹ پہ بنانی چاہئیے جو پرانے تجربہ کار کھلاڑی ہیں ان کو ٹیم میں جگہ دی جائےحسن رضا کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ایک اسپنر کے ساتھ چیمپئینٹرافی کھیلنے گئی دنیابھرکی ٹیموں کے پاس تین تین اسپنر ہیں. ہمیں فاسٹ باولنگ کے ساتھ اسپنر پہ بھی توجہ دینی چاہئیے کیونکہ کسی بھی میچ میں اچھے اسپن باولرز بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں حسن رضا کاکہنا تھا کہ اگر ماضی میں جھانکیں تو پاکستان ٹیم سابق عالمی چیمئین بھی ہے 92 میں ورلڈ کپ جیتا ٹی ٹونٹی چیمپئین بھی رہے اور وہ کھلاڑی تھے جو انفرادی بھی کھیلتے تھے اور ملک کے لئے بھی کھیلتے تھے جن میں جزبہ تھا جیت کا لیکن آج ہمارے ملک میں کرکٹ بھی تباہ و برباد ہو چکی ہے اور ہمیں اس تباہی سے نکلنا ہے ملک میں کرکٹ کی بحالی کے لئے اقدامات کرنا ہونگے پی سی بی کو اپنی ذمہ داری اٹھانی پڑے گی تاکہ ہمارے ملک کو ایک اچھی کرکٹ ٹیم مل سکے حسن رضا کا مزید کہنا تھا کہ گ گراس. روٹ پہ کرکٹ تباہ ہو چکی پی سی بی کو چاہئیے کھلاڑیوں پہ توجہ دے اچھی ٹیم بنائے اور ایسی ٹیم بنائے جس میں
اییسے کھلاڑی کھلائے. جائیں. جن کی باولنگ فیلڈنگ اچھی ہو
پاکستان نمبر ون. سابق چیمپئین رہی اور آج ہم افغانستان آئر لینڈ بننگلہ دیش جیسی . ٹیموں سے ہار رہے ہیں. چیمپئینز ٹرافی کو ہی دیکھ لیں 25 دن کے ٹورنامنٹ میں پانچ دن پہلے ہی قومی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی . حسن رضا کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کرکٹ کا وقار بلند کرنا ہے تو کرکٹ بورڈ کو کرکٹ کی بحالی کے لئے سنجیدگی سے کام کرنا پڑے گا اور ٹیم میں ایسے لڑکے شامل کرنا پڑینگے جو نا صرف ملکی وقار کے لئے کھیلیں بلکہ ان میں جیت کا بھی جزبہ ہو صرف اور صرف میرٹ پہ کھلاڑیوں کی سلیکشن ہو آج بھی ایسے سابق کھلاڑی جن کو نظر انداز کیا گیا انھیں ٹیم میں کھلانا چاہئیے کیونکہ اچھی ٹیم کو لے کر ہی پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتا ہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بچوں کی گراس روٹ پہ بہترین تربیت کی جاٙئے تاکہ مستقبل میں پاکستان کو اچھے پلئیرز میسر آ سکیں حسن رضا نے مزید بتایا کہ وہ بھی آجکل اسلام آباد میں ہیں اور بچوں کی تربیت کے لئے اکیڈمی بنائی ہے جہاں پہ وہ بچوں کو کرکٹ کی تربیت بھی فراہم کر رہے ہیں حسن رضا کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور میں بھی کرکٹ اکیڈمیز ہیں جہاں بچوں کو تربیت فراہم کی جاتی ہے حسن رضا کا کہنا تھا کہ سابق تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی بچوں کی تربیت کے لئے موقع فراہم کیا جا سکتا ہے