کیا قسمت پائی ہے اہلیان پنجاب نے کہ

کیا قسمت پائی ہے اہلیان پنجاب نے
یلغار فیصل شامی
کیا قسمت پائی ہے اہلیان پنجاب نے پہلے طویل مدت تک جناب شہباز شریف جیسا دبنگ و دلیر وزیر اعلی نصیب ہوا جناب شہباز شریف نے اہلیان پنجاب کی اس قدر خدمت کی کہ ان کی خدمات پہ انھیں خادم اعلی پنجاب کا لقب دیا گیا اور خادم اعلی کی مثالی خدمت کے بعد اہلیان پنجاب کو محسن اسپیڈ یعنی محسن نقوی کی صورت میں ایسا وزیراعلی ملا. جس نے خادم اعلی کی روایت کو برقرار رکھا اور اہل پنجاب کی خدمت میں دن رات ایک کر دیا اور اس قدر تیزی سے اہلیان پنجاب اور خاص کر پنجاب کو ترقی کی منازل سے ہمکنار کیا کہ بیان سے باہر ہے اور محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلی جس اسپیڈ سے محسن نقوی نے اہلیان پنجاب کی خدمت کی قابل ستائش ہے اہلیان پنجاب . کی اس قدر تیزی سے کی جانے والی خدمات پہ جناب محسن نقوی کو محسن اسپیڈ کا لقب ملا اور جب محسن اسپیڈ نگران وزیراعلی بنے تو تعمیر وترقی کے بے شمار کام کئے اور خاص کر صحافی برادری کے لئے بھی چھت فراہم کرنے کے لئے خصوصی قدم اٹھایا صحافی کالونی کا اعلان کیا صحافیوں کو پلاٹ بھی الاٹ ہوئے لیکن تاحال صحافی حضرات کو وہ پلاٹ نا مل. سکے جس کا اعلان کیا گیا تھا شائد اس وجہ سے کہ محسن نقوی اپنے منصب سے سبکدوش ہو گئے شاِید اسی وجہ سے تحال صحافی برادری کو وہ پلاٹ نا مل سکے جن کا انھیں خواب دکھایا گیا تھا اور جب محسن اسپیڈ وزیر اعلی پنجاب کے عہدے سے رخصت ہوئے تو اہلیان پنجاب کی تقدیر بدلنے کے لئے خاتون وزیر اعلی میدان میں آ گئی اور یقینا پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ وزیر اعلی بننے والی خاتون وزیر اعلی محترمہ مریم نواز ہیں اور بتا دیں کہ . محترمہ شہید بے نظیر بھٹو صاحبہ پہلی پاکستانی خاتون وزیراعظم تھیں اور محترمہ مریم نواز شریف کو بھی یہ شرف حاصل ہوا کہ وہ پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب بنیں اور جس قدر اسپیڈ و تیزی سے اہلیان پنجاب کے مسائل حل کئے اور جس قدر تیزی سے ترقیاتی کام اور منصوبے بنا بھی رہی ہیں اور مکمل بھی کر رہی ہیں انھیں دیکھ کے یون گماں ہوتا ہے کہ وہ محسن اسپیڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گی محترمہ مریم نوا ز نے پنجاب کی تاریخ میں ایسے تاریخ ساز کام کر دئیے جنھیں مدتوں یاد رکھا جائیگا محترمہ مریم نواز صاحبہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی ہیں اور یقینا تعریف کے لائق ہیں محترمہ مریم جنھوں نے اہلیان پنجاب کے لئے دن رات ایک کر دیا اپنے وزیراعلی بنتے ہی عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کر دی اہلیان پنجاب کی فلاح و بہبود و ترقی کے لئے ایسے بے مثال منصوبوں کا آغاز کیا کہ محترمہ کے مخالفین کی بولتی بند ہو گئی پنجاب بھر کے غریب مفلس نادار مجبور مظلوم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بے شمار ترقیاتی اسکیموں کا آغاز کیا غریبوں کو چھت دینے کے لئے اقدامات کئے غریب عوام کو چھت فراہم کرنے کا اعلان کیا اہلیان پنجاب کے سستے سفری سہولیات کے لئے ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر کیا اور پنجاب بھر کے لئے الیکٹرک بسوں کا اجراء کیا اور سب سے بڑھکر خوبصورت قدم یہ اٹھایا کہ اہلیان لاہور کے لئے گرین لائن کا اجراء کیا جی دوستوں گرین لائن وہ لائن ہے جس پہ صرف موٹر سائیکل۔اور رکشہ سوار ہی سفر کر سکینگے اور یقینا گرین لائن کے افتتاح سے لاہور شہر کی ٹریفک کو درپیش شدید مسائل بھی حل ہو سکینگے یا ان میں بہتری آ سکے گی اور نا صرف یہ بلکہ۔بہت سے ایسے اقدامات کئے کہ عوام کو گھر بیٹھے مسائل کا حل میسر ہو سکے ایک تقریب میں محترمہ مریم نے پولیس کی وردی پہن کے ہمارے پولیس والے بہن بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی تو اانکے مخالفین کو گویا آگ لگ گئی اور یہ بھی بتا دیں کہ سوشل میڈیا پہ اس وقت جو شخصیت راج کر رہی ہے وہ محترمہ مریم نواز شریف ہی ہے جو اپنے والد محترم میاں نواز شریف کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے نا صرف عوام کی خدمت کر رہی ہیں بلکہ عوامی خدمت کی نئی مثال بھی قائم کر رہی ہیں اور ہماری کیا سب کی ہی دعا ہے کہ محترمہ مریم نواز. شریف اسی طرح اہلیان ہنجاب کی خدمت کرتی رہیں اور غریب و مجبور عوام کی دعائیں سمیٹتی رہیں اور گزشتہ دنوں ہم نے جناب مہر روف صاحب جو ہمارے پیارے بھائی ہیں کی توسط سے نشتر ٹاون کے دفتر جانے کا اتفاق ہوا تو وہاں خواتین کی لمبی لمبی قطاریں موجود رھیں اور جب ہم نے ارشد بھٹہ صاحب حاجی مشتاق صاحب اور مہر روف صاحب سے خواتین کی لمبی قطاروں بارے پوچھا تو مہر صاحب نے بتایا کہ مریم بی بی کی طرف. سے رمضان پیکج کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں اور درخواستیں وصول کرنے کے بعد. . مستحق خواتین کو انکی دہلیز پہ رمضان کے لئے راشن فراہم کیا جاسکے گا یہ سن کے مزید خوشی ہوئی کہ کوئی تو ہے جو پنجاب کے مجبور و غریب عوام کا خیال رکھ رہا ہے اور محترمہ مریم کی عوامی خدمت کو دیکھ کے ہمارے دل سے یہی دعا نکلی کے اللہ پاک اہلیان ہنجاب کے سر پہ پیاری پیاری عوام دوست وزیراعلی کا سایہ برقرار رکھے اور مریم بی بی سدا یونہی عوام کی خدمت کر کے مجبور و مظلوم عوام کی دعائیں سمیٹتی رہیں آمین ثم آمین