پاکستان کو آج بھی اک نئے جنرل پرویز مشرف کی ضرورت

0

ہمارےپیارے وطن کو آج بھی اک جنرل مشرف کی ضرورت ہے

یلغار فیصل شامی

ہمیں اور ہمارے پیارے وطن کو آج پھر اک نئے پروز مشرف کی ضرورت ہے آج بھی یاد ہے پرویز مشرف نے پاکستان کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا پاکستانیوں تمھارا اللہ ہی حافظ اور یقینا آج وہ وقت ہے کہ جب پاکستان کا اللہ ہی حافظ اور ہمارا ملک بھی اللہ توکل ہی چل رہا ورنہ ہمارے اعمال تو نہیں ایسے کہ رنگ لگ جائے لیکن اللہ پاک ۔نے رنگ بھی لگا دئیے اور بول بھی بالا کر دیا دنیا بھر میں پاکستان کا لیکن آج بھی پاکستان کو ایک نئے جنرل پرویز مشرف کی ضرورت ہے جیسے ایران کو نئے امام خمینی کا انتظار ہے آج بھی سب پاکستانی جرنل پرویز مشرف مرحوم کو دل سے یاد کرتے ہیں کیسا خوبصورت دور تھا جناب جنرل مشرف کا امن تھا چین تھا دلی سکعن تھا نا مہنگائی تھی نا دہشت گردی تھی سبپ پاکستانی چین کی نیند سوتے تھے اور آج کل پہ نطر ڈالیں تو سب پریشان ہیں طوفانی مہنگائی کا راج ہے اور اس طوفانی مہنگائی نے عوام کا جینا حرام. کیا ہوا ہےآج بھی یاد ہے کہ جنرل پرویز مشرف مرحوم نے میاں نواز شریف کی حکومت پہ شب خون مارا اقتدار پہ قابض ہوئے لیکن جناب مشرف نے ثابت کر دکھایا کہ وہ ایک نا صرف اچھے آرمی چیف تھے بلکہ۔اچھے حکمران بھی ثابت ہوئے اور جناب مشرف کا سنہرا اور تاریخی دور آج بھی پاکستانی عوام یاد کرتی ہے اور اللہ پاک سے دعا بھی کرتی ہے کہ ایک دفعہپھر سے پاک وطن کو جنرل مشرف جیسا حکمران عطاء کر دے تاکہ ملک پاکستان میں رہنے والوں کے مسائل حل ہو سکیں اور یقینا جناب مشرف کو ہم سے بچھڑے طویل مدت ہو چکی لیکن جناب مشرف آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور سب کی طرح ہماری بھی یہی دعاہے کہ اللہ پاک جناب مشرف کی کوتاہیوں و غلطیوں کو درگزر فرمائے اور جنت پاک میں اعلی مقام عطاء فرمائے آمین ثم آمین

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *