ساوتھ افریقہ : ٹی ٹونٹی سیریز میں شاہینوں کو شکست

یلغار فیصل شامی
ساوتھ افریقہ سے جاری سیریز میں کھیلے جانے والے ٹونٹی میچز میں شاہین شکست سے دوچار ہوئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں اچھی بلے بازی کے باوجود بھی شکست پاکستانی ٹیم کا مقدر بنی پاکستانی بلے بازوں نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ساوتھ افریہ کو 206 رنز کا ہدف دیا جسے ساوتھ افریقہ کے بلے بازوں نے آخری اوور میں پورا کر لیا یقینا افسوس ناک بات ہے کہ پاکستانی باولرز اور فیلڈرز نے جیتا ہوا میچ ہار دیا کسی بھی ٹی ٹونٹی میچ میں دو سو رنز سے زائد اچھا ٹوٹل سمجھا جا تا ہے لیکن اتنی اچھی بلے بازی کے باوجود بھی پاکستانی باولرز اچھی کارکردگی نا دکھا سکی اور ناقص باولنگ اور فیلڈنگ نے شاہینوں کو فتح سے دور کر دیا اور پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی سلیکٹرز اور پی سی بی کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ اتنی ساری مراعات کے باوجود بھی شاہینوں کی کارکردگی صفر ہے اور یقینا پاکستان کی باولنگ لائن کا شمار دنیا کی بہترین باولنگ لائن میں کیا جاتا ہے لیکن باولرز کی مسلسل ناکامی باعث تشویش ہے اور فیلڈنگ اور باولنگ کو کیسے بہتر کرنا ہے یہ ٹیم انتظامیہ کا کام ہے اور ابھی چیمپئینز ٹرافی پی ایس ایل اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور دیگر ایونٹ بھی منعقد ہونے ہیں اور اگر پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اسی طرح سے ناقص رہی تو آئندہ کامیابی مشکل ہی نہیں ناممکن نظر آتی ہے اور دیکھنا یہ بھی ہے کہ کس طرح سے ٹیم مینجمنٹ پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنائے گی یہ بات بھی آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے