مکان سی کچے تے لوگ سی سچے ہن مکان نے پکے تے لوگ نے کچے . .

. . . یلغار فیصل شامی اسلام علیکم پارے پارے دوستوں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے ہم بھی اچھے ہی ہیں اور دوستوں خوشی کی خبر سنانے جا رہے ہیں آپکو اور وہ خوشی کی خبر یہ ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری جو تباہی کے دہانے پہ ہے کی بحالی کا آغاز ہو چکا اور فلم انڈسٹری کے ایور نیو اسٹوڈیو سے شائقین فلم کے لئے اچھی خبر ہے کہ فلمی دنیا پہ چھائی نحوست دور ہونے کو ہے کافی عرصے سے پاکستان میں خاص کر پنجاب میں فلم انڈسٹری میں کوئی ہلچل سی نظر نہیں آ رہی تھی لیکن اب اچھی خبر سننے کو ملی شہر لاہور سے اور وہ خوشی کی خبر یہ ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کا کام شروع ہو چکا اور پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے معروف فلم ساز ندیم چیمہ پیش پیش ہیں ندیم چیمہ جو شفت چیمہ جو کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے جانے مانے اداکار ہی کے بھائی ہیں اور ندیم چیمہ بھی متعدد فلمیں بنا رہے ہیں جن میں باپ اور چھتیس گڑھ بھی شامل ہین اور چھتیس گڑھ اور باپ میں مرکزی اداکار جو ہیں معمر رانا ہیں اور دیکھتے ہیں کہ یہ فلمیں کبب پایہ تکمیل تک پہنچتی ہیں اور جناب ندیم چیمہ کے ساتھ ہم فلم ساز اشفاق ملک کی نئی فلم اے نئیں میرا پنجاب کی بھی بات کرتے ہیں  اور یقینا ملک اشفاق بھی ان چند لوگوں میں  سے ہیں جو پاکستان. فلم انڈسٹری کو زندہ رکھنے کے لئے سرگرم عمل ہیں اور ایسے دور میں جب پاکستان فلم انڈسٹری تباہ ہو چکی ہے اشفاق ملک نے نئی فلم بنانے کا اعلان کر دیا اور نا صرف اعلان کیا بلکہ اپنی نئی فلم کا کیمرہ بھی اوپن کیا اشفاق ملک کی نئی فلم اے نئیں میرا پنجاب کی کہانی جھنًڈی خان نے لکھی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کی کہانی موضوع کے اعتبار سے خاصی زبردست ہے اور ملک اشفاق اس سے قبل بھی متعدد فلمیں بنا چکے ہیں جن میں آئی لو یو لاہور سمیت دیگر شامل ہیں اور نئی پنجابی فلم اے نئیں میرا پنجاب کے ہیرو بھی ٹاپ فلم اسٹار معمر رانا ہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ اگر آج پاکستان فلم نڈسٹری زندہ ہے تو وہ معمر رانا کی وجہ سے معمر رانا سو سے زائد فلمیں کر چکے ہیں اور تاحال فلم میں کام کر رہے ہیں اور معمر رانا اور ہم بچپن سے بہت اچھے دوست ہیں کالج کے دنوں سے اچھی خاصی گپ شپ رہتی ہے اکٹھے کلب میں اسنوکر بھی کھیلتے ہیں اگر فارغ وقت مل جائے تو اور یمارے بہت سے دوستوں کا خیال ہے کہ فلم انڈسٹری کی لازوال خدمت پہ معمر کو بھی صدارتی تمخہ حسن کارکردگی ملنا چاہئےاور جب ہمیں جناب اشفاق ملک نے بتایا  کہ انکی نئی فلم کی شوٹںگ ہے اور مومی ہیرو ہیں انھوں نے ہمیں سیٹ پہ۔آنے کی دعوت دی تو ہم بلا جھجھک اشفاق ملک کی نئی فلم اے نئیں میرا پنجاب کی شوٹنگ دیکھنے پہنچ گئے اور ہم جب شوٹنگ دیکھنے پہنچے تو ہمارے ہمراہ مختار علی بابر سلیم شاہ جی بھی موجود تھے اور شوٹنگ جو تھی وہ چائنہ اسکیم میں ہو رہی تھی اور ہم شام کو چھ بجے اشفاق ملک صاحب کی نئی فلم کے سیت پہ پہنچے شوٹنگ تو دوپہر سے ہی ہو رہی تھی لیکن ہم شام کو ہی سیٹ پہ پہنچے اور جب شوٹنگ پہ پہنچے تو اسوقت معمر رانا کا سین عکسبند کیا جا رہا تھا اور جب معمر رانا کو پتہ لگا کہ شامی صاحب بھی شوٹنگ دیکھنے پہنچ گئے ہیں تو ہمارے ہیرو صاحب نے شوٹنگ سے بریک لی اور ہمیں ساتھ لے کے الگ کمرے ریسٹ روم  میں  لے گئے الگ کمرے میں بیٹھ کے گپ شپ لگاتے رہے اور اسی گپ شپ کے دوران معمر رانا کے اسسٹنٹ اور میک اپ مین جو تھے وہ معمر کا میک اپ بھی سیٹ کرتے رہے اور ہماری مومی سے گپ شپ بھی چلتی رہی اور باتوں باتوں میں مومی سے کہانی کے بارے پوچھا کہ کیسی کہانی ہے تو مومی نے بتایا اچھی ہے اور گپ شپ جاری تھی کہ اشفاق ملک صاحب نے ہیرو صاحب کو آواز دی کہ مومی صاحب لاسٹ سین ہے اسکے بعد پیک اپ اور اشفاق ملک صاحب کی آواز پہ مومی سین ریکارڈ کروانے چلے گئے اور جب پیک اپ ہوا تو سیٹ پہ موجود افراد مومی کے ساتھ تصاویر بنوانے لگےاور تصویریں بنوانے کہ بعد مومی نے سب دوستوں سے اجازت لی اور رخصت ہو گئے اور ہم مومی کو رخصت کر کے اشفاق ملک صاحب سے گپ شپ لگانے بیٹھ گئے تاکہ فلم کے حوالے سے کچھ گپ شپ ہو جائے اور اشفاق ملک صاحب سے فلم کے حوالے گپ  شہ ہوئی تو معلوم ہوا کہ عید الفطر کے موقع پہ سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا ارادہ ہے اشفاق ملک نے بتایا کہ فلم کے گانے انور رفیع اور نصیبو لعل نے گائے ہیں جبکہ فلم میں پنجاب کا پرانا کلچرل اور آج کا موجودہ دور دکھایا گیا کہ جیسے جیسے وقت بدل رہا ہے حالات بھی بدل رہے لوگ بدل رہے یعنی کہ انکی ساری بات کا خلاصہ جدوں مکان سی کچے تے لوگ سی پکے تے ہن مکان ہو گئے پکے تے لوگ ہو گئے کچے جی دوستوں بڑی گہری بات کر دی ہمارے فلم ساز بھائی اشفاق ملک نے اور جناب اشفاق ملک کا کہنا تھا کہ پردہ اسکرین پہ جب فلم بین دیکھیں گے تو یقینا ویری گڈ کہینگے اور ہمیں بھی اندازہ ہے کہ فلم گڈ ہی ہو گی کیونکہ جب ہیرو مومی ہو تو فلم گڈ ہو ہی جاتی ہے اور اس فلم کی ہیروئن ہنی شہزادی ہیں جو ٹی اسٹیج فلم کی معروف اداکارہ ہیں اور اس فلم میں اشفاق ملک کے صاحبزادے شاہد ملک بھی اہم و نمایاں رول ادا کر رہے ہیں اور اے نئیں میرا پنجاب کی ساری ٹیم پرامید ہے کہ انکی نئی فلم یقینا شائقین فلم کے دلوں پہ راج کر سکے گی اور ہماری بھی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک سے کہ ہمارے بھائی اشفاق ملک کی نئی فلم کامیابی سے ہمکنار ہو اور وہ آئندہ بھی اچھی و معیاری فلم بنا کے نا صرف عوام کو معیاری تفریح فراہم کرتے رہیںگے  اور پاکستانی فلم انڈسٹری کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لئے  بھی بھرپور کوشش کرتے رہیںگے  اور  یقینا وہ دن دور نہیں جب پاکستان فلم انڈسٹری دنیا بھر میں اہنا کھویا مقام ضرور حاصل کر سگے گی تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *