معمر رانا فلم ساز ملک اشفاق کی نئی فلم میں مرکزی کردار ادا کرینگے

0

لاہور فیصل۔ شامی فلم اسٹار معمر رانا پروڈیوسر ملک اشفاق کی نئی فلم اے میرا پنجاب نہیں میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں
فلم ساز ملک اشفاق اس سے قبل بھی آئی لو یو لاہور سمیت متعدد فلمیں بنا چکے ہیں ملک اشفاق نے یلغار کو بتایا کہ انکی نئی فلم کی کہانی جو ہے وہ دیگر فلموں سے مختلف ہو گی اور شائقین فلم کو ضرور پسند آئیگی اور جلد مکمل ہو کے سینما گھروں کی زینت بن کے عوام کے دلوں پہ راج کرے گی جبکہ ملک اشفاق کی نئی فلم کے مرکزی کردار معمر رانانے کہا کہ فلم تو فلم ہوتی ہے فلاپ ہو یا ہٹ اور فلاپ فلم بھی قسمت میں قدرت کی طرف سے ہی ہے اور ضروری نہیں کہ ہر اننگز میں سو رنز ہی بنیں معمر نے کہا کہ وہ ہر نئی فلم عوام کی تفریح کے لئے سائن کرتے ہیں عوام انھیں پسند کرتی ہے اور دنیا بھر میں پاکستانی فلمیں دیکھی جاتی ہیں معمر کا کہنا تھا کہ اے میرا پنجاب نئیں بھی ہمارے پنجاب کی کہانی ہے اور یقینا عوام کو پسند آئیگی

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *