خبر کچھ اچھی نہیں :::یلغار : فیصل شامی

ؓ. . . خبر. کچھ اچھی نہیں. . . . . . . . . . . . . . یلغار. فیصل. شامی. . . . . . . . . . . . . . . . . اسلام علیکم پارے پارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے ہم بھی یقینا اچھے ہی ہیں لیکن جو خبر سنانے جا رہے ہیں وہ کچھ اچھی نہیں ہے پریشان کن بھی ہے سور حیران کن بھی اور یہ خبر جو ہے. وہ کچھ اسطرح سے ہے کہ *لوکل کمپنی کی بس میں موٹروے ایم فور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، بس مکمل طور پر جل کر خاکستر، تمام مسافر اور سامان محفوظ* ارر یہ خبر ہے
پنڈی بھٹیاں سے ہمارے روزنامہ یلغار کے بیورو چیف)ڈاکٹر عابد الہی ہنجرا کی طرف سے موصول ہوئی اور خبر کی مکمل تفصیل کچھ. اسطرح سے تھی کہ
فیصل آباد سے راولپنڈی کی طرف جانے والی مقامی کمپنی کی بس کو موٹروے ایم فور پر اچانک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب بس اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھی کہ موٹروے پر چلتے ہوئے اچانک اس کی وائرنگ شارٹ ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ موٹروے پولیس، پنجاب پولیس، ریسکیو ٹیمز اور فائر برگیڈ سمیت تمام متعلقہ ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ ان اداروں کی بروقت کارروائی کی بدولت تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور خوش قسمتی سے کسی بھی مسافر کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ تمام مسافر اور ان کا سامان بھی محفوظ رہا۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس میں آگ لگنے کے بعد کچھ لمحوں میں ہی پوری بس کو آگ نے گھیر لیا تھا، تاہم ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی نے مسافروں کو بچانے میں کامیابی حاصل کی۔ تمام اداروں کی بروقت کارروائی کی بدولت مسافروں کی جان و مال محفوظ ہو گیا۔ اور یقینا یہ انتہائی افسوسناک. واقعہ ہے اور یہ حادثہ کوئی پہلی دفعہ پیش نہیں آیا اس سے قبل بھی متعدد بار موٹر وے پہ بسوں کو آگ لگنے کے مناظر دیکھنے کو مل چکے ہیں یقینا یہ ٹرنپورٹرز جو ہیں عوام کی زندگیوں سے سرعام کھیلتے میں مصروف ہیں اور یہ محض محکمہ ٹرانسپورٹ کی نا اہلی ہے کہ ناکارہ بسیں بھی سڑکوں پہ دندناتی پھر رہی ہیں اور انکمحاسبہ کرنے والا کوئی نظر نہیؑ آتا اور ہم اس سے پہلے بھی متعد بار اس موضوع پہ قلم اٹھا چکے ہیں اور اب ایک دفعہ پھر اس موضوع پہ کچھ لکھنے کے بارے میں سوچا اور یقینا ہم نے پہلے بھی یہ لکھا تھا کہ جو مسافر بسیں ہیں انکا ہر لحاظ سے مکمل چیک اپ ہونا چاہئیے اور بغیر چیک اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کے روڈ پہ نا آنے دیا جائے اور باقاعدہ طور سے مسافر بسوں کو چیک کرنے کے لئے چیکنگ پوائنٹس بنائے جائیں اور ایسی ناکارہ بسوں کو جو مسافرون کے لئے خطرہ جان ہیں انکو نا صرف جرمانے کئے جائیں بلکہ انھیں بحق سرکار ضبط بھی کر لیا جائے اور یقینا حکومت وقت کا کام ہے کہ مقامی ٹرانسپورٹرز کا قبلہ درست کرے تاکہ روزانہ ہزاروں لاکھوں انسانی جانیں داو پہ لگنے سے بچ سکیں تو بہر حال دوستوں اس امید کے ساتھ اجازت چاہتے ہیں آپ سے کہ موجوددہ ححکومت ٹرانسپورٹرز کے خلاف جلد از جلد کاروائی کرے گی اور عوام کو چلتی پھرتی موت سے نجات دلوائے گی تو بہر حال دوستوں فی الوقت اجازت آپ سے تو متے ہیں جلد اک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا