وزیر اعلی پنجاب صحافی کالونی کے قیام کو جلد یقینی بننائیں

. . وزیر اعلی پنجاب صحافی کالونی کے منصوبے کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں . . . . . یلغر فیصل شامی . . . . . . . . . . . اسلام علیکم پیارے دوستوں سنائیں کیسے امید ہے کہ اچھے ہی
- ہونگے اور ہم بھی یقینا اچھے بھی ہیں اور بھلے چنگے بھی لیکن لگ رہا ہے کہ ہمارے کچھ صحافی دوست پریشان ہیں اور ہمارے کچھ دوستوں کی پریشانی کی بڑی وجہ وہ پلاٹس ہیں جو سابق وزیراعلی پنجاب جناب محسن نقوی صاحب کے دور حکومت میں بزریعہ قرعہ اندازی صحافی دوستون کے لئے مختص کئے گئے اور روڈا کے زریعے باقاعدہ قرعہ اندازی ہوئی ہزار بھر سے زائد صحافیوں کا نام قرعہ اندازی میں نکلا اور اسکے بعد صحافیوں کو ایک ایک لیٹر بھی بھیجا گیا اور یہ بھی بتای گیا تھا کہ جلد ہی قسطوں کا شیڈول بھی بنا دیا جائے گا اور پلاٹس ملنے کی خبر سن کے صحافی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور یقینا خوشی کی ہی خبر تھی کہ سابق وزیراعلی پنجاب جناب محسن نقوی صاحب نے صحافی برادری کے لئے سرکاری سطع پہ صحافی کالونی بنانے کا اعلان کیا اور نا صرف اعلان کیا بلکہ۔عملدرآمد بھی کروایا اور یقینا جناب محسن نقوی بھی صحافی برادری سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے انھیں بھی صحافی برادری کے دکھ درد کا احساس ہے اور اب جبکہ جناب محسن نقوی جو ہیں وہ سابق وزیراعلی ہو چکے اور محترمہ مریم نواز صاحبہ جوہین وہ وزیراعلی پنجاب منتخب ہو چکی اور یقینا محترمہ مریم نواز بھی عوام کی بہتری و فلاح و بہبود کے لئے دن رات مصروف ہیں لیکن محترمہ وزیراعلی مریم نواز صاحبہ کی حکومت مین تاحال اعلان کردہ صحافی کالونی کے قیام کے سلسلے میں پیشرفت نظر نہیں آتی اور شاید یہی وجہ ہے پریشانی کی ہمارے صحافی بھائیوں کی کہ طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی حکومت پنجاب تاحال صحافی برادریوں کو نا ہی پلاٹ فراہم کر سکی اور نا ہی کوئی پے منٹ شیڈول فراہم کیا گیا جی دوستوں اسی لئے تو ہمارے صحافی بھائی پریشان ہیں جبکہ اس سلسلے میں کچھ صحافی دوستوں نے روڈا حکام سے ملاقات بھی کی تو معلوم ہوا کہ پیپر ورک تو سب مکمل ہے لیکن تاحال موجودہ حکومت پنجاب کی طرف سے کوئی حکم صادر نہیں فرمایا گیا روڈا حکام کے مطابق وہ حکم کے پابند ہیں اورابھی تک حکومت پنجاب کی طرف سے صحافی کاالونی بارے مزید کوئی کاروائی کے لئے حکم نہیں دیا گیا جیسے ہی ہمیں کہا جائے گا اس منصوبے پہ کام شروع کر دینگے اور اسی لئے صحافی برادری جو خوش تھی لیکن انکی خوشی پریشانی میں بدل رہی ہے اور اب موجودہ حکومت کا فرض بھی اور ذمہ داری بھی کہ صحافی برادری کو اعلان کردہ پلاٹرس فراہم کرنے کے لئے کاروائی جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ صحافیبرادری مین پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے اور سب صحای دوستوں کی طرح ہماری بھی وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ سے اپیل ہے کہ وہ صحافی برادری کے لئے اعلان کردہ کالونی کو جلد از جلد مکمل کروانے کے لئے قدم اٹھائیں تاکہ پلاٹ ان صحافیوں کو مل سکیں جن کے نام قرعہ اندازی مین آئے ہیں اور یقینا اگر یہ منصوبہ مکمل ہو گیا تو دیگر عوام کی طرح صحافی برادری بھی حکومت اور محترمہ وزیراعلی پنجاب کی سلامتی و صحت کے لئے بھی دعا گو رہے گی تو بہر حال دیکھتے ہیں کہ محترمہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ جلداز جلد صحافی بھائیوں کو پلاٹس فراہم کرنے میں کامیاب ہو سکینگی تو بہر حال فی الوقت دیں اجازت اہنے پیارے دوست فیصل شامی کو تو ملتے ہین جلد آپ سے دوستوں ایک ننھی سی منی سی بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبن رب راکھا