مسکن راوی گروپ ممبران کی روڈا حکام سے ملاقات

0

مسکن راوی گروپ ممبران کا روڈا اتھارٹی حکام سے اہم ملاقات۔

صحافیوں میں پلاٹوں کی تقسیم سے روڈ کا کوئی تعلق نہیں حکومتی کمیٹی کی جانب سے لسٹوں میں نئےنام شامل ہورہے ہیں ۔

آج بروز بدھ مسکن راوی کے پانچ رکنی صحافی دوستوں کے وفد نے روڈا آفیشلز کی خواہش پر راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مین آفس میں حکام سے ملاقات کی ۔ ڈائریکٹر تعلقات عامہ عابد لطیف سندھو ، پی آر او شیر افضل بٹ نے مسکن راوی کے وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے مسکن راوی منصوبے سے متعلق روڈا سے منسلک تمام اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔ ڈائریکٹر تعلقات عامہ عابد لطیف سدھو نے انتہائی خندہ پیشانی سے روڈا کے دائرہ اختیار میں تمام سوالوں کا سیر حاصل جواب دیا۔ ایک گھنٹے سے زائد دورانیے پر محیط اس ملاقات کے دوران وفد کو بتایا گیا کہ روڈا کی جانب سے مسکن راوی سے متعلق تمام امور پر کام مکمل ہے۔ یہاں تک کہ روڈا کو اپیل والے افراد کی فہرست بھی موصول ہوچکی ہے۔ اور روڈا منصوبے پر اگلا پراسس شروع کرنے کیلئے ہر لحاظ سے تیار ہے۔ ملاقات کے دوران یہ بھی کنفرم ہوگیا کہ مسکن راوی کے منصوبے کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ منصوبہ ہرحال میں مکمل ہوگا ہاں البتہ موجودہ حکومت کی پالیسی اور لاہور پریس کلب کے عہدیداروں کی مداخلت کے باعٹ اس میں ہلکی پھلکی ترمیم ہوسکتی ہے۔ ڈائریکٹر تعلقات عامہ عابد لطیف سدھو کے مطابق مسکن راوی کیلئے مختص شدہ زمین میں اضافہ بارے سوچا جارہاہے تاکہ پلاٹوں کی تعدادمیں اضافہ ممکن ہو سکے ۔ پلاٹ سائز میں بھی حکومتی پالیسی کے مطابق تھوڑی بہت رد و بدل متوقع ہے۔ تاہم فی الوقت منصوبہ اپنی جگہ پر اسی طرح موجود ہے۔ دوران گفتگو یہ بات بھی شدت سے محسوس کی گئی کہ مسکن راوی کے پراسس میں پنجاب حکومت اور لاہور پریس کلب کی باڈی رکاوٹ ہے۔ پنجاب حکومت اگر آج روڈا کو اجازت دے تو وہ کل سے ہی اگلے مرحلے کو شروع کر دینے کیلئے تیار ہے۔ آج کی ملاقات میں ایک کنفیوزن جو ہمارے گروپوں میں چل رہی تھی کہ مسکن راوی کی زمین ابھی روڈا نے ایکوائر نہیں کی یا ابھی زمین کی نشاندھی نہیں کی گئی کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ سب دوستوں کیلئے خوشخبری ہے کہ مسکن راوی کے لیے زمین کی نہ صرف نشاندہی کردی گئی ہے بلکہ وہ زمین روڈا ہی کے قبضے میں ہے اور ہر لحاظ سے کلیئر ہے یعنی کسی قسم کی لٹیگیشن میں نہیں ہے۔ ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر فی الوقت مسکن راوی کیلئے مختص جگہ کو ڈسکلوز نہیں کیا جارہا۔ اورہاں یہ منصوبہ کسی صورت بھی پی جے ایچ ایف کے پاس نہیں جائے گا۔ سب کچھ روڈا خود کرے گی۔
آج کی ملاقات سے بہت کچھ سامنے آیا جس سے مستقبل کے حوالے سے ہم سب کو لائحہ عمل تیار کرنے میں آسانی ہوگی۔ بہت سی باتیں آف دی ریکارڈ بھی ہوئیں جن کو مصلحتاً یہاں پر شئیر نہیں کیا جارہا۔ وفد میں کاشف ملک ( ڈیلی منٹ مرر لاہور ) عمران احسان (روزنامہ جنگ لاہور) شاہد اقبال( ایکسپریس نیوز) سعید مزاری( نیو نیوز ) اور گلزار مصطفائی (روزنامہ قدامت لاہور)شامل تھے۔ آخر میں مسکن راوی گروپ کے وفد نے ایک بہترین نشست کا اہتمام کرنے اور انتہائی مفید معلومات کی فراہمی پر روڈا حکام کا شکریہ ادا کیا۔

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *