خوشی کی خبر

خوشی کی خبر.
یلغار. فیصل شامی
خوشی کی خبر ہے عوام کے لئے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر کمی کر دی گئی ہے پٹرول کی قیمت میں دو روپے کچھ پیسے کمی کی گئی ہے جو کہ عوام کے لئے یقینا خوشی کی بات ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں حکومت عوام کی بہتری کے لئے بھی اچھا سوچ رہی ہے یقینا عوام طوفانی مہنگائی سے تنگ ہے اشیائے صرف کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں اس قدر مہنگائی ہے کہ عام آدمی کے لئے گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو چکا ہے اور مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا حکومت وقت کا کام ہے اور لگتا ہے کہ حکومت کوشش بھی کر رہی ہے عوام کو مہنگائی سے نجات دلوانے کے لئے اور شائد یہی سوچ کے کہ مہنگائی میں کمی ہو اس لئے حکومت نے دو روپے چند پیسے پٹرول سستا کر کے عوام پہ احسان عظیم کیا ہے ہمیں یاد ہے کہ ایک وقت تھا جب ہم اسکول و. کالج جاتے تھے اور جب ہم کالج جاتے تھے تو آٹھ سے دس روپے فی لیٹر پٹرول اپنی موٹر سائیکل میں ڈلواتے تھے اور اتنے سال گزرنے کے بعد آج دو ہزار چوبیس میں پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور آج پٹرول دو سو پچاس روپے کے قریب فروخت ہو رہا ہے جو کہ گزشتہ روز دو روپے کچھ پیسے قیمت کم کرنے کے بعد نئی قیمت ہے اور ویسے اگر دیکھا جائے تو ہم بات کر رہے ہیں پٹرول کی قیمتوں کی تو پٹرول کی قیمت ملک بھر میں ہر صوبے میں مختلف ہے اور اسکی بھی. وجہ سمجھ سے باہر ہے اور ایک مسئلہ اسمگل شدہ ایرانی پٹرول کا بھی ہے اسمگل شدہ ایرانی پٹرول بھی مارکیٹ میں غیر قانونی طور سے فروخت ہو رہا جس کی روک تھام بھی ضروری ہے تو بہر حال دوستوں ہم بات کر رہے تھے مہنگائی میں کمی کی تو یقینا حکومت کا یہ اچھا قدم ہے اور عوام کو قوک امید ہے آئندہ بھی حکومت پٹرول سمیت دیگر اشیائے ڈرف کی قیمتوں میں کمی کر ے گی اور عوام کو ریلیف دے کے عوام کی دعائیں بھی حاصل کر سکے گی تو بہرحال دیکھتے ہیں کہ حکومت مہنگائی میں مزید کمی کر کے عوام کو مید خوشی فراہم کر سکے گی یا نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا تو بہر حال دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے لیک۔ امید ہے کے جو بھی ہو گا عوامے کے لئے اچھا ہی ہو گا تو بہر حال دوستوں فی الحال ہمیں دیں اجازت ملتے ہیں دوستوں جلد آپ سے اک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا