پنجاب پولیس کے جوان پنجابیوں کا

فخر و غرور ہیں

یلغار فیصل شامی

شکر ہے اللہ پاک کا عید قربان بھی بخیر و عافیت پرامن اختتام پزیر ہو گئی اور یقینا خوشی کی خبر ہے کہ عید قربان کے موقع پہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں پیش آیا اور عید قربان پہ ملک بھر میں امن و امان قائم رکھنے پہ ملک بھر کی پولیس کو مبارکباد پیش کرتے

اور پاکستان پولیس کو محبت بھرا سلام عظیم بھی پیش کرتے ہیں اور ہم پنجاب سے تعلق رکھنے والے ہیں اس لئے ہم خاص کر پنجاب پولیس کو سلام محبت پیش کرنا بھی ضروری
سمجھتے ہیں پنجاب پولیس ہم پاکستانیوں سمیت تمام پنجابیوں کا فخر ہے غرور ہے ہم سب کو پنجاب پولیس پہ مان ہے جس طرح سے پاک فوج کے بہادر و سجیت جوان سرحدوں پہ دن رات پاکستانی عوام کی حفاظت کرتے ہیں بالکل ویسے ہی پاکستان پولیس ملک ملک بھر میں دن رات جاگ کے پاکستانی عوام کی حفاظت کرتی ہے اور پنجاب کی حفاظت کی ذمہ داری جس پولیس فورس پہ ہے اسے پنجاب پولیس کہا جاتا ہے اور پنجاب پولیس کے جوان بھی دن رات عوام کی حفاظت پہ معمور ہیں پنجاب پولیس کے جوان اپنا دن رات ایک کر کے عوام کی حفاظت مین مصروف عمل ہے پولیس کے جوان نا دن دیکھتے ہیں نا رات بس عوام کی خدمت میں مصروف ہیں چوروں ڈکیتوں قاتلوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں جرم کو روکنے میں پیش پیش پنجاب پولیس لیکن اگر کہیں جرم ہو جائے تو ملزم کتنا بھی شاطر ہو عیار و مکار ہو پنجاب پولیس کی پکڑ سے بچ نہیں پاتا اور یقینا پنجاب پولیس کے جوان یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں جو اپنے گھر سے باہر رہتے ہیں اور عوام کی حفاظت کے لئے اپنی راتوں کی نیندریں قربان کر دیتے ہیں اور ایک دفعہ پھر عید قربان کے موقع پہ ملک بھر میں بھی امن رہا اور پنجاب میں بھی پنجاب پولیس کے جوانوں نے عوام کی حفاظت کا بیڑہ اٹھایا اور نماز عید سے لیکر عید کے تیسرے دن تک اپنی ڈیوٹی میں مصروف رہے عوام دن رات قربانی کرتی رہی لیکن پنجاب پولیس کے جوان دن رات قربانی کرنے والوں کی حفاظت میں مصروف رہے لیکن یہ سن کے بے حد افسوس ہوتا ہے کہ دن رات پنجاب کے عوام کی خدمت کرنے والی پنجاب پولیس کے جوان ہر قسم کی سہولتوں سے محروم ہے اور یقینا حیرت کی بات ہے کہ پنجاب کے عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے والے پولیس اہلکار ہر قسم کی سہولیات سے محروم ہیں اور یقینا یہ انتہائی تشویشناک بات ہے اور اسی صورتحال کے مدنظر ہماری وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم ناز صاحبہ سے گزارش ہے کہ پنجاب پولیس کے جوانوں کے مسائل حل کریں ہمارے بہت سے دوست تو برملا کہہ رہے ہیں کہ بی بی مریم ناز نے پنجاب پولیس کی وردی تو پہن لی لیکن کیا انکو یہ بھی پتہ ہے کہ عام پولیس اہلکار کے کیا مسائل ہیں پولیس کے کسی اعلی افسر نے پولیس کان سٹی بل تک کے مسائل کو نا سمجھا نا حل کرنیکی کوشش کی لیکن جناب وزیراعلی پنجاب نے پولیس کی وردی پہن لی اسی لئے عام پولیس اہلکاروں کا خیال ہے کہ وزیراعلی پنجاب پولیس جوانوں کے مسائل کو حل کرینگی اور انھیں بھرپور مراعات بھی دینگی اور عید قربان پہ امن قائم رکھنے پہ پنجاب پولیس کے جوانوں کو نقد انعام و تعریفی اسناد سے بھی نواز ینگی
تو اسی نیک خواہش کے ساتھ اجازت آپ سے ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *