نیکی کے راستے پر چلو !

یلغار فیصل شامی

سعودی عرب ، دبئی،متحدہ عرب امارت سمیت دیگر ممالک میں بڑی عید یعنی عید قربان کا تہوار مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا گیا اور آج پاکستان سمیت دیگر ممالک میں عید قربان ادا کی جائے گی۔ عید قربان سنت ابراہیمی ہے جو ہم ہر سال ادا کرتے ہیں۔ سنت ابراہیمی یہ ہے کہ اللہ پاک کی طرف سے پیارے پیغمبراسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حکم ہوا ،انہوں نے رات کو سوتے میں خواب دیکھا کہ اللہ پاک کی طرف سے حکم ہوا کہ اپنے بیٹے کو اللہ پاک کی راہ میں قربان کر دو جس ہر پیغمبر اسلام نے اللہ پاک کے حکم کی تعمیل فرمائی اور جیسے ہی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اہنے پیارے لاڈلے صاحبزادے کی گردن پہ چھری چلائی تو اللہ پاک کے حکم سے پیارے فرشتے نے دنبہ رکھ دیا اور جب چھری چلی تو معلوم ہوا کہ پیغمبر اسلام کے صاحبزادے کی جگہ دنبہ ذبح ہو گیا ہے۔ اللہ تعالٰی کو اپنے پیارے نبی کا یہ عمل اتنا پسند آیا کہ اس کے بعد سے ہر سال دنیا بھر کے کروڑوں سے زائد مسلمان سنت ابراہیمی ادا کرتے ہیں اور عید سے قبل دنیا بھر کے مسلمان میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں۔ خانہ کعبہ جو اللہ پاک کا گھر ہے اس کا طواف کرتے ہیں لبیک اللہ ھم لبیک لبیک لاشریک لک لبیک کا ورد کرتے ہیں یعنی ہم حاضر ہیں مالک کے در پہ اور پھر صفا و مروہ کے درمیان سعی کی جاتی ہے اور سات چکر لگائے جاتے ہیں ، سعی کرنا بھی ہماری پیاری والدہ محترمہ یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اہلیہ نے اپنے چھوٹے بچے کے لئے پانی کی تلاش میں جو سات چکر لگائے اور پھر قدرت کو بھی ان پہ رحم آیا اور پانی کا چشمہ زمین سے پھوٹ نکلا۔ یہ وہ چشمہ ہے جسے ہم آب زم زم کہتے ہیں ، اس میں شفاء بھی ہے آب زم زم میں ہر بیماری کی یقینا اور اسی دوران فریضہ حج کے دوران شیطان کو کنکریاں بھی ماری جاتی ہیں اور میدان عرفات میں تمام حجاج
جو ہیں خطبہ حج بھی سنتے ہیں۔ اگر تاریخ پہ نظر ڈالیں تو حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے آخری خطبہ حج میں فرمایا تھا کہ مسلمان اللہ پاک کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں کسی تفرقے میں نا پڑیں کسی گورے کو کالے پہ اور کالے کو گورے پہ کسی عربی کو عجمعی پہ کسی غریب کو امیر پہ کوئی فوقیت حاصل نہیں اور حضور پاک ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کو نصیحت فرمائی تھی اور آج ہم سب مسلمان ہیں لیکن اللہ پاک کے احکامات نہیں مانتے اور آج دنیا بھر میں عید قربان ادا کی جا رہی ہے لیکن فلسطین میں اسرائیلی جارحیت تاحال جاری ہے اور فلسطینیوں پہ ظلم کی نشاندہی کرتے ہوئے امام کعبہ نے بھی پوری دنیا کو پیغام دیا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مستحق اہل فلسطین ہیں جہاں کھانا پانی اور امن نہیں اور یہ پیغام جناب امام کعبہ نے خطبہ حج میں دنیا بھر کے مسلمانوں تک پہنچایا۔
حالیہ خطبہ حج میں امام کعبہ نے نے مزید فرمایا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے انسان کو تقوی اختیار کرنا چاہئیے یہی فلاح کا راستہ ہے۔اللہ پاک کے احکامات مانو ناحق قتل نا کرو جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہو گی۔ جناب امام خانہ کعبہ کا یہ بھی فرمانا تھا اللہ ہر چیز کا مالک و قادر ہے قرآن سیدھی راہ دکھاتا ہے۔ اسلام کی بنیاد خیر و فلاح پہ ہے اور جناب امام کعبہ نے اپنے خطبے میں امت مسلمہ کو واضح پیغام دیا کہ ہمیں ہر حال میں اللہ پاک کے احکامات ماننے چاہئیے اور نیکی کا راستہ اپنانا چاہئیے تاکہ ہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں یقینا یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ ہم اللہ پاک کے احکامات کو بھول چکے اور یہی ہماری بربادی کی وجہ ہے اللہ پاک ہمیں دین اسلام پہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم کامیابی کی طرف گامزن ہو سکیں۔ آمین ثم آمین

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *