فلم انڈسٹری کھویا مقام جلد حاصل کر لے گی : معمر رانا

پاکستان فلم انڈسٹری جلد کھویا مقامُ حاصل کر لے گی : معمر رانا
آجکل گرمی کی وجہ سے کسی فلم کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے رہا
باپ فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی : ٹاپ فلم اسٹار کی یلغار سے بات چیت
لاہور فیصل شامی ٹاپ فلم اسٹار معمر رانا نے یلغار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باپ فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے لیکن شدید گرمی کے باعث فی الحال وہ کسی فلم کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے رہے یلغار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی بہت سی فلمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں معمر کا مزید کہنا تھا کہ انکی فلم چھتیس گڑھ تکمیل کے مراحل میں ہے جبکہ نئی فلم باپ کی شوٹنگ مکمل ہو چکی اور موسم میں گرمی کی شدت کے باعث اپنا سارا شیڈول منسوخ کر دیا ہے اور گرمی کی وجہ سے فی الحال کسی فلم کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے رہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ندیم چیمہ بہت اچھے ہدایتکار ہیں انکے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے
معمر کا مزید کہنا تھا کہ موسم بہتر ہوتے ہی اہنی زیر تکمیل فلموں میں اپنا کام مکمل کروائینگے ایک سوال کے جواب میں معمر رانا کا کہنا تھا کہُ ہمارے ملک میں پاکستان فلم انڈسٹری کا مقام روشن ہے اور پاکستان میں بھی دوبارہ اچھی فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں اور امید ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری جلد دنیا بھر میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے گی