*
خط ہمارے پیارے بھائی کا

یلغار فیصل شامی

جی دوستوں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے جی دوستوں آج ہم آپ کو اپنے ایک دوست کا خط آپ کی نظر کر رہے ہیں اور ہمارے پیارے دوست جو ہیں انکا تعلق پنجاب پولیس سے ہے اور ہمارے پیارے دوست و بھائی نے کچھ گلے شکوے کئے ہہیں اعلی افسران سے جو کچھ اسطرح سے ہے کہ السلام و علیکم سر*
سر جیسا کہ آپکے علم میں ہے کہ لاہور میں شدید گرمی شروع ہوگئی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید لہر آنے والی ہے، سر ڈولفن اور پیرو فورس کی ڈیوٹی ٹائم بڑھادیا گیا ہے، ڈیوٹی بھی 9 گھنٹے کردی گئی ہے اور ساتھ ہی تمام ٹیمز کے فکس پوائنٹس لگادیے گئے ہیں جوکہ ذیادہ تر ایسے پوائنٹس ہیں جو مکمل دھوپ میں ہیں اور چھاؤں کا کوئی ذریعہ بھی نہیں
اور انہی پوائنٹس پر پوری ڈیوٹی کھڑے رہنے کا حکم دیا گیا جہاں نا کوئی پانی نا کھانے نا واشروم کا ذریعہ ہوتا ہے اور اگر کوئی ٹیم کھانا پانی یا واشروم کیلئے پوائنٹ سے ہٹ جائے تو فوری رپورٹس بن جاتیں ہیں اور بڑی سزائیں دی جاتی ہیں
سر ڈولفن پیرو فورس کی کامیابی صرف فیلڈ ڈیوٹی والوں کی وجہ سے ہے اور قربانیاں بھی صرف فیلڈ والے ہی دیتے ہیں، دفاتر میں موجود عملہ ٹھنڈے اور AC والے کمروں میں رہ کر چند گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں، فیلڈ والوں پر ایسی سختیاں لگوادیتے ہیں اور افسران کو فیلڈ ڈیوٹی والوں کے متعلق غلط بریف کرتے ہیں، جبکہ فیلڈ کے معاملات صرف فیلڈ سے متعلقہ بندہ ہی بہتر سمجھ سکتا ہے
دوران ڈیوٹی 15 کال کے بغیر اگر کوئی شہری کسی طرح کی مدد کا کہہ دے تو ٹیم اُسکی مدد کرتے ہوئے بھی ڈرتی ہے کہ پیچھے سے کسی نے پوائنٹ خالی دیکھ لیا تو ٹیم پر سختی آ جانی، ایک پوائنٹ پر رہ کر ٹیم پانی پینے تک سے محروم رہتی ہے
برائے مہربانی فیلڈ ڈیوٹی والوں کے حال پر رحم کیا جاۓ اور کچھ آسانیاں پیدا کی جائیں

ڈیوٹی ٹائم 8 گھنٹے دوبارہ بحال کیا جائے جبکہ پہلے جیسی بیٹ ڈیوٹی کو بھی بحال کی جائے
تاکہ ڈولفن پیرو فورس لاہور شہر کو کرائم فری سٹی بنانے میں پہلے جیسی اور مزید اچھی کامیابیاں حاصل کرسکے

شکریہ اللہ آپکا حامی و ناصر ہو آمین جی دوستوں یہ تھا خط ہمارے پیارے دوست کا جو آپ نے بھی پڑھا اور آپ سے اجازت لینے سے پہلے اعلی حکام اور جناب وزیراعلی پنجاب سے بھی گزارش ہے کہ ہمارے جو پیارے پیارے جوان ہیں پولیس کے انکے مسائل بھی جلد حل کئے جائیں تاکہ ان میں پائی جانیوالی بے چینی ختم ہو سکے تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *