افسوسناک خبر

یلغار فیصل شامی

کچھ دن پہلے خبر سننے کو ملی کہ شہر لاہور اور گرد و نواح میں مری ہوئی مرغیوں سے بھری ہوئی گاڑی پکڑی گئی جو کہ پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے پاس سے پکڑی گئی اور یہ بھی بتلا دیں کہ مردہ مرغیوں کا گوشت لاہور گوجرانوالہ اور گرد و نواح کے شہروں کے ہوٹلوں میں فروخت ہونا تھا اور چھوٹے بڑے ہوٹلوں کے علاوہ زیادہ تر مردار مرغیاں گلی محلوں میں بنی شاورمہ کی دکانوں پہ استعمال ہوتا ہے اور نوے فیصد سے زائد شاورمہ جو عوام کو کھلایا جاتا ہے میں مردار گوشت کا استعمال ہوتا ہے جسے بچے بڑے خواتین سب ہی شوق سے کھاتے ہیں اور یقینا انتہائی افسوس ناک خبر ہے کہ ہم پہلے تو کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرتے تھے لیکن اب مردار گوشت بھی بیچنا شروع کر دیا اور یقینا نا ہی کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ برداشت کی جا سکتی ہے اور نا ہی مردار جانوروں کی فروخت کی اجازت دی جا سکتی ہے اور یقینا ہم مسلمان ہیں لیکن ہم مسلمان ہو کے بھی دین اسلام کے احکامات کے برعکس عمل کرتے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک بات ہے بحیثیت مسلمان ہمیں اپنے دین اسلام کے احکامات پہ عمل کریں اور کوئی ایسا کام نا کریں جس سے کسی کی دل آزادی ہو ناپ تول میں کمی ہیرا پھیری ملاوٹ جھوٹ بول کے چیز بیچنے سے بھی ہمارے دین اسلام میں منع کیا گیا ہے لیکن ہم پھر بھی بہت ڈھٹائی سے حرام کھانے میں اور حرام کمانے میں مصروف ہیں نا کوئی روکنے والا ہے اور نا ہی کوئی ٹوکنے والا اور تو اور جن اداروں کا کام ہے ملاوٹ کرنے والوں کی روک تھام کریں وہ بھی کچھ نہیں کرتے اپنی ذمہ داری نہیں نبھاتے اور یقینا اگر ہر کوئی اپنی ذمہ داری پوری کرے تو عوام کو ان مردار بیچنے والوں اور کھلانے والوں سے نجات حاصل ہو سکے بہر حال یہ انتظامیہ کا اور اعلی حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ ملک بھر میں ملاوٹ کرنے والوں مردار گوشت بیچنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کریں اور انھیں سرعام چوک پہ الٹا لٹکا دیا جائے تاکہ انھیں دیکھ کے دوسروں کو بھی نصیحت ہو اور آئندہ کوئی بھی اس قسم کی گھناؤنی حرکت نا کرسکے تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *