خوشی کی خبر

خوشی کی خبر
یلغار فیصل شامی
خوشی کی خبر ہے کھیل کے میدانوں سے قومی ہاکی ٹیم تیرہ سال بعد اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے میں کامیاب ہوئی جو کہ یقینا خوشی کی خبر ہے اسی لئے پوری قوم خوشی کے گیت گا رہی ہے شادیانے بجا رہی ہے اور خوشی سے جھوم رہی ہے ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے لیکن ہماری توجہ ہاکی کھیل سے زیادہ دیگر کھیلوں پہ ہے اور قومی ہاکی کھیل پہ زیادہ توجہ نا ہونے کے باعث تباہی سے دوچار ہے اور وہ وقت آج بھی یاد ہے جب پاکستان دنیا بھر میں ہاکی کے میدانوں پہ راج کرتا تھا اختر رسول شہباز سینئیر شہباز جونئیر قاسم ضیا طاہر زمان ء حسن سردار سمیت بے شمار ایسے نام تھے جنھوں نے دنیا بھر میں ہاکی کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا کبھی کسی زمانے میں پاکستان ہاکی کا بھی عالمی چیمپئین رہا لیکن پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہاکی کھیل پہ توجہ دی گئی اور نا ہی ہاکی کھیلنے والے کھلاڑیوں کی سہولیات اور ضرورت کا خیال نا رکھا گیا کرکٹ اور دیگر کھیلوں پہ لاکھوں خرچ کر دیتے ہیں لیکن اپنے قومی کھیل ہاکی پہ چند ہزار روپے بھی خرچ کرنے سے ہچکچاتے ہیں اور تو اور نا ہی ہاکی کے کھلاڑیوں کی تربیت کا کوئی انتظام ہے اور ایسے عالم میں قومی ہاکی ٹیم کا اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کھیلا یقینا بہت اچھی خبر ہے اور امید پیدا ہو گئی ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان ہاکی کے میدان میں جلد ہی کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا