ہمارا ایجنڈا آئین قانون کی بالادستی ہے اپوزیشن اتحاد

0

لاہور (فیصل شامی )ہم نے کسی سے بھی مزاکرات کی بات نہیں کی ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے جو آئین و قانون کی بالا دستی ہے جس کے لئے سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا ملکی مفاد کے لئے سب متحد ہونگے تو ہم ترقی کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں محمود خان اچکزئی ُ اسد قیصر ُ ثناء گل ُ فواد چوہدری و دیگر نے لاہور میں صحافی برادری سے خصوصی ملاقات میں کی ملاقات میں چیف ایڈیٹر روزنامہ یلغار مجیب الرحمان شامی ُ ایڈیٹر روزنامہ یلغار فیصل مجیب شامی اسد شامی مصطفی شامی ایڈیٹر روزنامہ پاکستان عمر شامی ُ ایڈیٹر ڈیلی پاکستان آن لائن عثمان شامی ُ علی شامی ُ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان محمد نوشاد ُ معروف کالم نگار حفیظ اللہ نیازی ُ سینئیر صحافی سہیل وڑائچُ سینئیر صحافی عثمان غنی ُ اینکر اجمل جامی ُ حبیب اکرم ُ جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ سمیت متعدد شریک تھے اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے عدلیہ دباو کا شکار ہے ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اگر عدلیہ دب گئی تو ملک میں نا انصافی پھیلے گی اس وقت بلوچستان کے حالات سب کے سامنے ہے پنجاب میں پی ٹی آئی و دیگر اپوزیشن جماعتوں کو دبایا جا رہا ہے ہمارے رہنما وں کو گرفتار کیا گیا ہنجاب میں اس وقت لاقںونیت کی انتہا ہے اور ہم پنجاب میں اس طرح سے حکمرانوں کے خلاف آواز نہیں بلند کر سکتے جس طرح سے کے پی کے میں ہم آواز اٹھا سکتے ہیں کے پی کے میں بھی پی ٹی آئی کو الیکشن ہرانے کی بھرپور تیاری کی گئی لیکن ہم نے ہر جگہ محاسبہ کیا اور ڈنڈے لے کے آر اوز کا پیچھا کیا ہمیں کے پی کے میں تیس چالیس سیٹیں دے رہے تھے لیکن عوام ڈٹ گئی اور ہمیں ہماری توقع کے مطابق نتائج ملے اپوزیشن اتحاد رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے۔ حالات سب کے سامنے ہیں اور کے پی کے میں جو کچھ ہو رہا ہے کہیں نیا بلوچستان وجود میں نا آ جائے اپوزیشن اتحاد رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کا کردار سیاست میں سے ختم ہو جائے ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ہمارے مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن ٹائم بہت کم ملکی مفاد میں سب سیاستدانوں کو اکٹھا ہونے چاہئیے ہم نے کبھی ڈیل کی بات نہیں کی اس سلسلے میں بعض رہنماوں کی ذاتی آرام سامنے آ رہی ہیں ہمارا مقصد ایک ہے کہ ملکی مفاد میں سب سیاستدان متحد ہوں اور ملک کے لئے سوچیں اپوزیشن اتحاد کے رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم صحافی برداری سے بھی دل صاف کر کے ہاتھ ملانا چاہتے ہیں ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں میڈیا غلطیوں کی نشاندہی کرے اور قومی مفاد میں قومی کانفرنس بلا رہے ہیں جس م کا موضوع آئین و قانون کی بالا دستی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ سب ہماری کانفرنس میں شرکت کریں اور اپنی قیمتی آرام دیں ت اور مسائل کے حل کے لئے بھی مل کے بات کریں اپوزیشن اتحاد کے رہنماوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی سے بھی رابطے ہیں اور امید ہے کہ جماعت اسلامی بھی ہم سے بھرپور تعاون کریگی

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *