اسلام آباد (فیصل شامی) سجادہ نشین بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے معصوم مظلوم و بہتے فلسطینی عوام پہ ظلم و ستم کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے وہ گزشتہ روز اسلام آباد میں یلغار سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے سجادہ نشین بری امام سرکار کا کہنا تھا کہ آج جو کچھ فلسطین میں ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں اسکی نظیر نہیں ملتی ہمارے دین اسلام میں بھی ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اہلبیت علیہ اسلام صحابہ کرام اور مولا علی علیہ اسلام نے دین اسلام کی بقاء کے لئے جنگ لڑی حضرت مولا علی کے لخت جگر مولا امام حسین (ع) نےدین اسلام کی بقاء کی خاطر اپنی جان کا نزرانہ پیش کیا آج وقت کی ضرورت ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان نہتے فلسطینی مظلوم بھائیوں کے حق کے لئے آواز اٹھائیں اور اقوام متحدہ و دنیا بھر میں امن کے ٹھیکیداروں کو فلسطینی عوام پہ ظلم بند کروانے میں اہم کردار ا ادا کرنا چاہئیے