ضمنی انتخاب : ن لیگ نے میدان مار لیا

ضمنی انتخابات : ن لیگ نے میدان مار لیا
یلغار فیصل شامی
ضمنی انتخابات کا مرحلہ بھی بخیر و خوبی مکمل ملک بھر کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب مکمل ہوا اور نتائج بھی برآمد ہونا شروع ہو گئے اور غیر سرکڑی نتائج کے مطابق پنجاب میں ن لیگ کا پلڑہ بھاری ہے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے ضمنی انتخابی معرکے میں میدان مار لیا عوام نے ایک دفعہ پھر ن لیگ کے امیدواروں پہ اعتماد کرتے ہوئے ن لیگ کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کیا جبکہ گجرات سے کامیابی نے ق لیگ کے قدم چومے اور سابق وزیراعلی ہنجاب جناب پرویز الہی بھی ناکامی سے ہمکنار ہوئے جبکہ گجرات میں ضمنی انتخابات کے دوران خبر آئی کے پولیس نے گجرات میں بعض صحافیوں کو گرفتار کر کے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جو کہ یقینا قابل مزمت رویہ ہے یقینا وزیراعلی ہنجاب کو گجرات میں صحافی برادری پہ تشدد کرنے والوں اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنی چاہئیے جبکہ نارووال سے خبر آئی کے نارووال وال میں ن لیگ کا کارکن زندگی کی بازی ہار گیا یہ بھی یقینا انتہائی افسوسناک خبر ہے اور یقینا ضمنی انتخابی معرکہ تو مکمل ہو گیا لیکن ضمنی انتخابات خون سے رنگین ہو گئے اور بھی بہت۔ سے شہروں سے مار کٹائی لڑائی جھگڑے کی خبریں بھی موصول ہوئی اور یہ بھی بتا دیں کے ملک بھر میں پاک فوج اور پولیس اور دیگر ادارے بھی امن و امان کو بحال رکھنے میں کوشاں تھے لیکن پھر بھی افسوسناک واقعات کی خبریں سننے کو ملی ُ ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا اور نتائج برآمد ہوتے ہی ن لیگ کے کارکن خوشی سے جھوم اٹھے مٹھائیاں بھی تقسیم کرتے نظر آئے اور یقینا یہ مسلم لیگ ن کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ اہلیان پنجاب نے پھر ن لیگ کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کروا کے اپنے قائد میاں نواز شریف سے والہانہ محبت کا اظہار کر دیا اور گزشتہ روز سے ایک خبر گردش میں تھی۔ کے
میاں نواز شریف جو ہیں وہ ایک دفعہ پھر مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھال لینگے اور اسی خبر نے گویا ن لیگ کے کارکنوں میں نئی روح پھونک دی اور یقینا اگر جناب میاں نواز شریف دوبارہ سے مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالتے ہیں تو یقینا کارکنوں کے لئے خوشی کی بات ہو گی بہر حال اب جبکہ ضمنی انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوا تو اب دیکھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن آئندہ مستقبل میں بھی عوام کے دلوں میں ایسے ہی رچی بسی رہیگی کچھ کہا نہیں جا سکتا لیکن نئی وزیراعلی مریم نواز کے عوام دوست منشور کو سلام پیش کرینگے اور مسلم لیگ ن سے اپنی محبت برقرار رکھینگے تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا