مفت مشورہ ہمارے ایک دوست کا

یلغار فیصل شامی

راولپنڈی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ پاکستان نے جیت لیا مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کے بلے باز محض 90 رنز ہی بنا سکے شاہینوں کی تباہ کن باؤلنگ نے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو جم کے کھیلنے نا دیا اور نیوزی لینڈ کے بلے باز شاہین شاہ ُ عامر و دیگر پاکستانی باولرز کے سامنے بے بس سے نظر آئے اور یقینا یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنی فارم میں واپس آ رہی ہے اور یہ خبر بھی کر کٹ کے شائقین کے لئے اچھی ہے اور بتا دیں کہ نیوزی لینڈ سے پانچ میچ کھیلے جائینگے ایک میچ بارش کی نظر ہو گیا دوسرا میچ شاہینوں نے زبردست کارکردگی کے باعث اپنے نام کر لیا اور سیریز میں بھی ایک صفر کی برتری حاصل کر لی اور یقینا اگر شاہین اسی طرح سے کارکردگی دکھاتے رہے تو یقینا امید کی جا سکتی ہے کہ آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی شاہین جیت جائیں لیکن اسکے لئے بھی محنت کی ضرورت ہے اور اچھی کارکردگی کی بھی اور اب دیکھتے ہیں کہ آئندہ پاکستانی کھلاڑی کس قسم کی کارکردگی پیش کرینگے یہ اے بھی وقت ہی بتا سکتا ہے تو بہر حال اجازت چاہینگے لیکن اجازت لینے سے پہلے یہ بھی بتا دیں۔ کہ راولپنڈی میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران شہری بھی پریشان رہے وہ اس لئے کہ میچ کے دوران راولپنڈی اسٹیڈیم کے اردگرد کے رستے بند کر دئیے گئے اور چاروں طرف پولیس کا پہرہ رہا اور حسب روایت رستے بند ہونے سے شہری اپنے گھروں میں بھی داخل ہونے سے محروم رہے بہت سے شہریوں کا کہنا تھا کہ میچ کروائیں لیکن یہ خیال رکھا جائے کہ کسی کو پریشانی نا ہو اور یہ تو ہمارا مذہب بھی کہتا ہے کہ کوئی کام ایسا نا کیا جائے جس سے کسی کی دلُآزاری ہو اور شائد پریشانی سے بچنے کے لئے ہمارے ایک دوست نے یہ مشورہ دیا کہ اگر اتنا ہی خوف ہوتا ہے اعلی حکام کو میچ کروانے میں تو یقینا سب کے سب جتنے بھی اسٹیڈیم شہروں کے اندر بنے ہیں وہ شئر سے باہر دور بنا دئیے جائیں تاکہ میچ کھیلنے والوں کو بھی آسانی ہو اور شہریوں کو بھی پریشانی نا ہو سکے اور یہ بات بھی ہمارے ایک دوست نے ارزاہ مزاق میں کہی لیکن ہمیں یہ بات یقینا پسند آئی کے کھیل کے میدان بھی شہر سے باہر ہونے چاہئیں جہاں آبادی کم ہو اور ہمیں یہ تجویز پسند آئی لیکن دیکھتے ہیں کہ نئے چئیر مین پی سی بی جناب محسن نقوی صاحب کو یہ بات پسند آئے نا آئے کچھ کہہ نہیں سکتے تو فی الحال اجازت آپ سے دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *