پنجاب کو ایسی ہی وزیراعلی کی ضرورت تھی

آج کی وزیراعلی کل کی وزیراعظم پاکستان
یلغار فیصل شامی
صوبہ پنجاب کو ایسی ہی پرجوش و خدمت خلق کے جذبے سے سرشار وزیراعلی کی ضرورت تھی اور یقینا شہباز شریف بھی جب وزیراعلی ہنجاب رہے تو عوام کی مثالی خدمت کی ُ جناب پرویز الہی نے بھی وزیراعلی پنجاب کی حیثیت سے عوام کی خدمت میں کسر نا اٹھا رکھی اور محسن نقوی بھی نگران وزیراعلی رہے اور تاریخی خدمات سے عوام کو فیض یاب کیا اور اب ایکدفعہ پھر پنجاب کی گدی پہ ایک ایسا وزیراعلی بٹھا دیا گیا ہے جو یقینا عوامی خدمت کے جز بے سے سرشار ہے یقینا پنجاب کی نئی وزیراعلی جو ہیں وہ محترمہ مریم نواز شریف جو کہ قائد مسلم لیگ ن کی صاحبزادی ہیں اور میدان سیاست میں ابھرتا ہوا نیا ستارہ اور بہت سے دوست کہہ رہے ہیں آج کی وزیر اعلی پنجاب آئندہ کی وزیراعظم پاکستان ہیں اور یقینا ایسا ہو بھی سکتا ہے کیونکہ مریم نواز نے وزارت اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دن رات اپنے آپ کو عوام کی خدمت کے لئے وقف کر دیا جس دن سے وہ منصب پہ فائز ہوئیں اسی وقت سے ہی عوام کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں عوامی فلاح کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہیں اور بہت سے اہم مسائل کو حل بھی کر چکی ہیں اور مسائل کے حل کے لئے کوشش بھی کر رہی ہیں جیسا کے صفائی کے حوالے سے بھی سخت قدم اٹھایا اور شئر لاہور میں بھی صفائی کے حوالے سے اہم احکامات جاری کئے اور تو اور عوام کی بہتری کے لئے محترمہ نواز شریف نے سستی روٹی کا بھی اعلان کر دیا اور عوام کو سستے داموں بان روٹی فروخت کرنے کے لئے احکامات جاری کر دئیے اور نا صرف احکامات جاری کئے بلکہ عوام کو سستی روٹی فروخت کروانے کے لئے بھی خصوصی قدم اٹھایا اور تو اور انٹر سٹی بسوں کے کرائے بھی کم کروائے اور ہمیں بھی اس بات کا اندازہ اس بات سے ہوا جب ہم گزشتہ رات لاہور سے براستہ موٹر وے مقامی بس سروس کے ذریعے اسلام آباد پہنچے اور یقینا جب بھی ہم پبلک ٹرانسپورٹ سے دفتر کرتے ہین تو ہمارا انتخاب سکائی ویز ہی ہوتا ہے اور گزشتہ رات بھی۔ لاہور سے اسلام آباد پہنچے اور جب سفر کرنے کے لئے ٹکٹ لیا تو بسوں کے کرایوں میں کمی نظر آئی لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ جو کے 1900 روپے تھا جو کے کم کر کے سترہ سو کر دیا گیا اور جس بس پہ ہم نے سفر کیا اسکے فرنٹ شیشے پہ باقاعدہ یہ لکھ کے لگایا گیا تھا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پہ کرایہ کم کر دیا گیا ہے جو کہ یقینا عام عوام کے لئے خوشی کی بات ہے کہ نئی وزیراعلی پنجاب عوام کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں اور یقینا پنجاب کے عوام بجلی گیس کے بلوں میں کمی کے ساتھ ساتھ پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کے خواہشمند ہیں اور پنجاب کے عوام کو یقین ہے کہ انکی نئی وزیراعلی یقینا عوامی مسائل کو بھر پور طریقے سے حل کروائینگے اور ہمارے بہت سے دوستوں کا خیال ہے کہ مریم نوا بھی یک ایسی وزیراعلی ہے جو ہنجاب کے عوام کی بھی اور وقت کی بھی ضرورت ہے اسی لئے اہلیان پنجاب محترمہ مریم نواز کی کامیابی و کامرانی کے لئے دعا گو ہیں اور ہماری بھی یہی دعا ہے اللہ کرے محترمہ مریم نواز عوام کی توقعات پہ پورا اتریں اور اللہ پاک انکی حکومت کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطاء فرمائے آمین ثم آمین