آل سکولز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں مہر عبدالروف ماہر تعلیم سینئیر صحافی کوآرڈینیٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو کوآرڈینیٹر سکولز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن پنجاب اور ایوب چوہدری سابقہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کو سیاسی مشیر ایسوسی ایشن پنجاب اور فیصل مجیب الرحمٰن شامی ایڈیٹر روزنامہ یلغار کو میڈیا کوآرڈینیٹر آل سکولز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن پنجاب نامز کیا گیا ۔اس موقع پر چیئرمین ایسوسی ایشن سید عثمان بخاری نے نئے عہدیداران سے حلف لیا جن کے ساتھ چئیرمین پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن علی رضا نے مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر تین سو سے زائد تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔