قصہ مختصر ہمارے سفر کا

قصہ مختصر ہمارے سفر کا
فیصل شامی یلغار
تازہ تازہ اسلام آباد سے واپسی ہوئی وہ بھی لاہور جی دوستوں اسلام آباد یقیننا ہمارا پسندیدہ ترین شہر ہے اور جب بھی ہمیں موقع ملتا ہے اسلام آباد جانے کا تو ضرور اسلام آباد پہنچ جاتے ہیں اور یہ بھی بتلا دیں کے اسلام آباد جو کہ پاکستان کا دالخلافہ ہے لیکن ہمارے صحافتی کیرئیر کا باقاعدہ آغاز بھی سمجھیں اسلام آباد سے ہی ہوا اور اگر کہا جائے کہ اسلام آباد ہمارا دوسرا پیارا گھر ہے تو بھی غلط نا ہو گا کیونکہ طویل عرصہ اسلام آباد میں گزارا بہت سے سینئر دوستوں کے ساتھ کام کیا اور بہت کچھ سیلھا وفاقی دارالحکومت کے میدان صحافت سے اور یقینا آج بھی اگر کبھی بہانہ بن جائے تو اسلام آباد پہنچنے میں دیر نہیں لگاتے اور اس دفعہ بھی بہانہ بنا جناب ملک خرم اوع جناب شفیق بھٹی جو کہ سینئیر صحافی ہیں اور رائل نیوز پہ ہمارے ساتھ تھے اور آجکل بطور بیورو چیف روزنامہ یلغار سے وابسطہ ہیں اور راولپنڈی میں مین مری روڈ شمس آباد میں ہمارا یلغار کا آفس ہے اس لئے اگر ایمر جنسی راولپنڈی اسلام آباد جانا پڑے تو رہائش کی پریشانی نہیں ہوتی دفتر میں ہی ہماری رہائش کا بندوبست بھی بن جاتا ہے اور جناب شفیق بھٹی صاحب کی طرف سے اسلام آباد بلایا گیا تو ہمیں بھی گویا بہانہ مل گیا اور اسلام آباد پہنچ کے بہت سے پرانے دوستوں سے ملاقات ہو جاتی ہے اور خوب گپ شپ بھی رہتی ہے اور جب ہم راولپنڈی پہنچے تو پہمارے پیارے بھائی نوید مرزا کا جو کہ بڑے ہی پیارے بھائی اور بہت ہی خوبصورت شخصیت کے مالک ہیںاور گجر خان سے روزنانہ یلغار کے بیورو چیف ہیں کا پیغام موصول ہوا کہ آپ کی افطاری کرنی ہے اور گجر خان میں بھی روزنامہ یلغار کے بیورو آفس کا افتتاح بھی کروانا ہے تو ہم نے حانی بھر لی اور اسلام آباد میں قیام کے دوران گجر خان بھی جانا ہوا گجر خان کی دعوت جناب نوید مرزا کی طرف سے تھی گجر خان اس سے قبل بھی تین چار دفعہ جا چکے ہیں اور گجر خان میں پہلی دفعہ مارخور کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ . دیکھنے کے لئے گجر خان جانے کا اتفاق ہوا تھا جو کہ ہمارے پیارے بھائی حسن رضا کی دعوت پہ گئے تھے بتلا دیں کہ جناب حسن رضا معروف پاکستانی کر کٹر ہیں جنھوں نے چھوٹی عمر میں ہی ٹیم میں شمولیت اختیار کی اور شاندار پرفارمنس کے باوجود بھی قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں جو کہ یقینا زیادتی ہے بہر حال ہماری پہلی ملاقات بھی نوید مرزا سے حسن رضا کی وساطت سے ہوئی نوید مرزا یقینا گحر خان کی ہر دلعزیز سماجی شخصیت ہیں خدمت خلق اور نیکی کے جزبے سے سرشار ہیں اور تیز طرار صحافی بھی ہیں اور قبضہ گروپوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈٹ کے کھڑے ہیں اور ہم سے بھی محبت کا رشتہ ہے اسی لئے برادرم نوید مرزا کی دعوت پہ ہم گجر خان پہنچے جہاں ریلوے روڈ پہ پوسٹ آفس کے نزدیک فیتہ کاٹ کے روزنامہ یلغار کے دفتر کا افتتاح کیا اور افتتاح کے بعد جباب نوید مرزا کی طرف سے پرتکلف افطار و ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں گجر خان کی معروف صحافتی شخصیات بھی شامل تھی گجر خان پریس کلب کے عہدیدار و دیگر بھی شانل تھے معروف سماجی شخصیت حاجی اعظم بھی موجود تھے اور گجر خان کی معروف ادبی شخصیت جناب مبین مرزا بھی موجود تھے جنھوں نے اپنی خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت شریف بھی پیش کیا اور جناب نوید مرزا کی چرف سے پرتکلف افطار و ڈنر سے لطف اندوز ہونے کے دوران گپ شپ بھی خوب رہی اور جب ہم نے جناب نوید مرزا سے اوع انکے ساتھیوں سے اجازت چاہی تو جناب نوید مرزا نے ہمیں خصوصی طور سے جیکٹ کا تحفہ بھی پیش کیا جیکٹ پہ خصوصی طور سے روزنامہ یلغار کا لوگو طبوایا گیا تھا ہیں خصوصی تحفہ کے طور پہ پیش کی یقینا گحقر خان چھوٹا سا شہر ہے لیکن تاریخی شہر ہے سابق وزیراعظم اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی جناب راجا پرویز اشرف کا تعلق بھی گجر خان سے ہی ہے اور یقینا ہم تقریبا چار دفعہ گجر خان گئے اور وہاں کے دوستوں کا پیار ہمیں بار بار گجر خان بلارا ہے اسی لئے اسلام آباد کے قیام کے دوران گجر خان کی سیر کی کیونکہ مری تو ویسے بھی جاتے رہتے ہیں اس لئے اس دفعہ مری کا رخ نہیں کیا تو بہر حال دوستوں اسلام آباد میں ہمارا قیام مختصر رہا لیکن اچھا رہا اور یہ تھا دوستوں قصہ مختصر ہمارے سفر کا اور ہم تو خیریت سے لاہور واپس پہنچ چکے لیکن یہ بھی بتلا دیں کے وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں بے بہا اضافہ ہوا جو کہ یقینا تشویش ناک بات ہے اور اگر دیکھا جائے تو جرائم تو ہر جگہ ہی ہیں لیکن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جو ہے وہ پاکستان کا دارالخلافہ ہے اور محفوظ ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے وہاں بھی جرائم کی تعداد میں اضافہ یقینا پریشان کن بات ہے اور اب اعلی حکام کی ذمہ داری ہے کہ ملک بھر میں جرائم کی شرح میں کنی لائی جائے اور جرائم کی روک تھام کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ ملک بھر کے شہری جرائم پیشہ عناصر کے شر سے محفوظ رہ سکیں تو بہر حال دیکھتے ہیں کہ حکومت وقت شہریوں کی جان و مال کی حفاطت کے لئے کیا قدم اٹھائے گی تاکہ عوام کی جان و مال و عزتیں بھی محفوظ رہ سکیں تو بہر حال اسی آس و امید کے ساتھ اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا
















