گجر خان : روزنامہ یلغار بیورو آفس کا افتتاح ایڈیٹر فیصل شامی نے کیا














گجر خان بیورو رپورٹ گجر خان میں روزنامہ یلغار کے بیورو آفس کا افتتاح کیا گیا دفتر کا افتتاح ایڈیٹر روزنامہ یلغار فیصل مجیب شامی نے کیا جس موقع پہ بیورو چیف روزنامہ یلغار ایم نوید مرزا سمیت گجر خان کے متعدد صحافی حضرات بھی موجود تھے جن میں سینئیر صحافی نواز کھوکھر ُ راجہ اسد مرزا مبین ُحاجی محمد اعظم ُ فخر عباس محمد شہزاد عبدالرحمان ُ بابر سلیم ُ زبیر خان ُ باسط خان شاہ جی سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پہ ایڈیٹر یلغار فیصل شامی کا کہنا تھا کہ یلغار گوجر خان کے عوام کی آواز بنے گا انکے مسائل کو اعلی حکام تک پہنچانے گا ا بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لئے بھی بھرپور کوشش کرے گا جبکہ بیورو چیف نوید مرزا نے کہا کہ ہمارا مقصد ظلم کے خلاف جنگ
یلغار کے سنگ ہے ہم تحصیل بھر کے مسائل جن میں تجاوزات قبضہ مافیا سوشل و سماجی مسائل کو اعلی حکام تک پہنچانے کا ذریعہ بھی بنینگے افتتاح کے موقع پہ ملک و سلامتی کی بقاء کے لئے خصوصی دعائے خیر کی گئی جبکہ بیورو چیف روزنامہ یلغار ایم نوید مرزا کی طرف سے پرتکلف افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ بعد ازاں بیورو چیف روزنامہ یلغار ایم نوید مرزا کی طرف سے یلغار نیوز و حلیمہ فانڈیشن کے لوگو لگی ہوئی خصوصی جیکٹ بھی ایڈیٹر یلغار فیصل شامی کو بطور تحفہ پیش کی گئی