کیسا الیکشن ہوا

5000 ووٹ لے کے خادم اعلی وزیراعظم پاکستان بن گیا

دختر پنجاب تین ہزار ووٹ لے کے وزیراعلی پنجاب بن گئی

7000 ووٹ لے کے شافع حسین اور سالک حسین وزیر بن گئے

جب تک ہمارے ملک میں وراثتی سیاست کا خاتمہ نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کر سکتا
جیتے ہوئے راتوں رات ہار گئے اور ہارے ہوئے راتوں رات جیت گئے وہ بھی بڑی سرکار کی آ شیر باد سے
ہم نے بھی الیکشن لڑا ہار جیت کا غم نا تھا کوئی

صرف دیکھنا تھا کہ ہوتا کیا ہے انتخابات میں
اور نتیجہ یہ نکلا کہ پہلے رزلٹ تیار ہوتا ہے اور بعد ازاں الیکشن ہوتا ہے اگر دیکھا جائے تو عمران خان حالیہ الیکشن جیت چکا تھا لیکن وہ جیل میں تھا بڑی سرکار کی آ شیر باد نا تھی اس لئے کپتان الیکشن جیت کے بھی ہار گیا
تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے ملک میں کبھی الیکشن فئیر نہیں ہوا اور ہو بھی کیسے سب سیاستدان مفاد پرست ہیں اپنا مطلب تلاش کرتے ہیں الیکشن آئے تو ٹکٹوں کی تقسیم کے نام پہ کروڑوں روپے بٹور لیتے ہیں اور ٹکٹوں سے حاصل ہونے والے پیسوں سے نکالی ہوئی زکات سے عمرہ کا شرف حاصل کر کے مہان ہو جاتے ہیں ویسے شکر ہے کہ جناب کپتان اس خاندانی سیاست سے بچے ہوئے ہیں شائد اس لئے کہ نا کویلئی انکے آگے ہے نا کوئی انکے

پیچھے ویسے اگر خاندانی سیاست کا کوئی خاتمہ کر سکتا ہے تو وہ جناب کپتان ہی ہیں کیونکہ انکا کوئی والی وارنٹ نہیں اور شائد۔ اسی لئے جیل میں پہنچ گئے اور چئیر مین شہ بھی کھو چکے اور بانی پارٹی ہو گئے لیکن حقیقت تو یہی ہے کہ جناب کپتان جیل میں بند ہونے کے باوجود بھی ملکی تاریخ میں امر ہو گئے اور ایسے امر ہوئے کہ الیکشن جیت کے بھی الیکشن ہار گئے اوع الیکشن جیتنے کے باوجود بھی حکومت سے باہر ہو گئے اور حکومت سے باہر ہونے کے باوجود بھی جناب کپتان مخالفین کے لئے عفریت کا روپ دھار چکے اور یقینا یہ سب کچھ عوام کے لئے نیا نہیں عوام بھی جانتی ہے کہ حکومت کیسے اوع کہاں اور کون بناتا ہے اور ہم بھی اس بات کے چشم دید گواہ ہیں کے الیکشنوں میں کیا ہورا ہے

الیکشن تو محض ڈرامہ ہے ایک ہوتا ہے ڈرامہ اور دوسرا ٹوپی ڈرامہ تو ہمارا خیال ہے کہ الیکشن ڈرامہ نہیں ٹوپی ڈرامہ ہے اللہ پاک حکومت کو بھی پوچھے اور حکومت بنانے والوں کو بھی پوچھے کہ وہ کیوں عوام کے جز بات سے کھیلتے ہیں الیکشن ڈرامے کے نام پہ عوام کو کب تک بے۔ وقوف بناتے رہینگے

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *