شہید بے نظیر بھٹو جیالوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے

یلغار فیصل شامی

آج ستائیس دسمبر ہے ستائیس دسمبر وہی تاریخ ہے جب سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد بھرے مجمع میں شہید کیا گیا بے نظیر بھٹو ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی صاحبزادی تھیں اور پاکستانی عوام کی ہر دلعزیز رہنما تھیں بے نظیر بھٹو کی شہادت کو طویل عرصہ ہو چکا لیکن آج بھی بے نظیر بھٹو جیالوں کے دل میں زندہ ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی گڑھے خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کی یاد میں شمعیں روشن ہونگی دئیے جلائے جائینگے اور محترمہ نے نظیر بھٹو کی یاد میں ملک بھر میں شہر شہر میں منعقد ہونے والی تقریبات میں محترمہ بے نظیر شہید کی زندگی پہ اور انکے افکار پہ روشنی ڈالی جائیگی اور ملک بھر میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شہید بے نظیر بھٹو کی بلندی درجات و ایصال ثواب کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائینگی اور سب کی طرح ہماری بھی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک شہید بے نظیر بھٹو کی خطاؤں کو درگزر فرمائے اور انھیں جنت میں جگہ عطاء فرمائے آمین ثم آمین

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *