دسمبر کا مہینہ

یلغار فیصل شامی

دسمبر کا مہینہ آن پہنچا دسمبر سال کا آخری مہینہ ہے اور سا ل کے آخری مہینے کا مطلب نئے سال کی آمد آمد ہے اور اب ایک دفعہ پھر دسمبر آن پہنچا جس کا مطلب کہ سال 2023 اختتام پزیر ہونے کو ہےاور سال 2024 کا آغاز ہونے کو ہے اور دسمبر کے مہینے میں موسم تو خوشگوار رہتا ہی ہے لیکن اگر دیکھا جائے تو دسمبر کا مہینہ بہت سی اچھی اور خوفناک یادوں سے بھی بھرا پڑا ہے دسمبر کا مہینہ قربانیوں سے بھرا پڑا ہے اور ماہ دسمبر کے مہینے میں ہی سانحہ کارساز رونما ہوا دسمبر میں ہی دہشت گردوں نے پشاور کے اسکول پہ حملہ کیا اور ننھے منے بچوں کو خون سے نہلا دیا اور یقینا یہ واقعہ پاکستانی تاریخ کا بدترین واقع ہے اور اسی دہشت گردی کے حملے میں ہی طلباء اور اساتذہ نے کمال بہادری کا مظاہرہ کیا اور ملک کے لئے قربان ہو گئے لیکن تاریخ میں اپنا نام رقم کر گئے اور پاکستانی قوم آج بھی ننھے منے شہداء کی یاد میں شمع روشن کرتی ہے دعائیں دیتی ہے اور دسمبر کے مہینے میں ہی دختر پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو دہشت گردوں کی دہشت گردی کا شکار ہوئیں

دنیا جانتی ہے کہ محترمہ بے نظیر جنھیں چاروں صوبوں کی زنجیر بھی کہا جاتا تھا اور سابق وزیراعظم پاکستان جنھیں دسمبر کے مہینے میں ہی بھرے مجمع میں شہید کیا گیا محترمہ بے نظیر بھٹو جو کہ ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی ہیں نے بھی وطن پاکستان کے لئے جان کا نزرانہ پیش کیا اور یقینا بے نظیر بھٹو بھی جان کا نزرانہ پیش کر کے تاریخ میں امر ہو گئیں اور آج بھی بھٹو کے جیالے ہر سال دسمبر کے مہینے میں محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کا اہتمام کرتے ہیں اور خصوصی دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کرتے ہیں اور یقینا ایک دفعہ پھر دسمبر کا مہینہ ہے اور پرانی یادیں تازہ کر رہا ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے وطن پاکستان کے لئے قربان ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے اور دعا یہ بھی ہے کہ آئندہ آنے والا سال بھی خوشیوں بھرا سال ہو جس میں ہمارا ملک فن دگنی رات چگنی ترقی کر سکے تو اسی آس و امید کے ساتھ اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *