سوشل میڈیا پہ من گھڑت خبر پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے

سوشل میڈیا پہ من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
یلغار۔ فیصل شامی
گزشتہ دو تین روز سے ایک۔ خبر سوشل میڈیا پہ گردش ر رہی ہے اور یہ خبر ہم
تک بھی پہنچی اور و خبر جو ہم تک پہنچی و ہ ہمارے بزرگ صحافی چاچا قمر جی کی وساطت سے پہنچی اور وہ خبر کچھ اسطرح سے تھی جو کہ
بریکنگ نیوز.
بن کے سوشل میڈیا پہ زور و شور سے دھوم مچا رہی تھی کچھ ایسے تھی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے، اعلامیہ
20 سے 25 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے
امیدواروں کے ناموں کی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائیگی
یکم جنوری سے 6 جنوری 2024 تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی
9 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی
11 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا
15 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی
16 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی
17 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے
جبکہ پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوگی
اور اس خبر کی تصدیق کے ئے دوستوں سے پوچھ گچھ کی تو
معلوم پڑا کہ خبر میں ڈصداقت نا تھی اسلام سے ہماری ٹیم ممبر یلغار میڈم زہرہ صدیق کی وساطت۔ سے جو خبر موصول ہوئی کچھ اسطرح سے تھی کہ
*
*ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے @تردید کئی گئے اور مزید کہا گیا۔ کہ *
پرنٹ والیکٹرانک میڈیا پر وقتاً فوقتاً الیکشن کے حوالے سے جھوٹے بیانات جاری ہو رہے ہہیں اور مقامی اخبار کے صفحہ 10 پر بیان گمراہ کن ہے۔
کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن سے کسی بھی منسوب بیان پر توجہ نہ دی جاۓ
اور نہ ہی ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان سمجھا جاۓ۔
الیکشن کمیشن اس کی پرزور تردید کرتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن کا شیڈول ابھی جاری نہیں کیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالا شیڈول جعلی ہے۔ اور پھر ہم نے مزید جانچ پڑتال کے لئے ہمارے پیارے بھائی ہشام بٹ سے رابطہ کیا تو انھوں نے ہمارے حلقے کے ریٹرننگ آفیسر جو تھے ان سے بات کروائی جنکے مطابق بھی واضع کہا گیا کہ فی الحال ابھی الیکشن شیڈول جاری نہیں کیا گیا البتہ الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے امیدواران کے لئے اعلان کیا گیا ہے کہ اپنے کاغزات نامزدگی اور فیس واپس لے سکتے ہیں اور یقینا انتہائی افسوس ناک حرکت ہے الیکشن اور الیکشن کے حوالے سے اس طرح کی گھناؤنی حرکت یقینا ناقابل معافی جرم ہے یقینا الیکشن کمیشن ایک حساس ادارہ ہے الیکشن ملکی سلامتی سے وابسطہ ہیں اور یقینا اس وقت سب کے دلوں میں الیکشن کا ہی خیال ہے اور یقینا اس قسم کی جھوٹی افواہیں پھیلا کے کروڑوں عوام کے جذبات سے کھیلنے والوں کے خلاف۔ شکنجہ سخت ہونا چاہئیے سوشل میڈیا پہ من گھڑت خبروں کو پھیلانے والوں کے خلاف یقینا سخت کاروائی ہونی چاہئیے اور انھیں سخت سزا بھی دینی چاہئیے تاکہ سوشل میڈیا پہ پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں کا سدباب ہو سکے اور عوام کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچ سکیں