گرما گرم خبریں

گرما گرم خبریں
یلغار
فیصل شامی
تازہ تازہ خبر ہیں اور ایک نہیں بہت ساری گرما گرم خبریں جو اخبارات کی زینت بنیں ان میں سرفہرست یہ کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کپتان کی جماعت کے ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم دینے کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا اور بتایا گیا کہ متعدد درخواستیں موصول ہوئی کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن جعلی طریقے سے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے اس لئے کالعدم قرار دئیے جائیں جبکہ مزید یہ بھئ کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں کوئی سیاسی سرگرمی نظر نہیں آئی جبکہ اس ضمن میں کپتان کی جماعت کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ انتخابات قانونی طریقے سے ہوئے ہیں جبکہ نئے چئیر مین جو ہیں وہ کہہ چکے ہیں انتخابات پورے آئینی طریقے سے ہوئے ہیں اور بہت سے ماہرین بھی انٹرا پارٹی الیکشن کے متعلق بہت کچھ کہہ رہے ہیں اور اب اس بارے میں بھی مزید کچھ نہیں کہا جا ستا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ ہوں یا نا ہوں بہر حال ایک اور بڑی خبر جو اخبارات کی زینت بنی وہ یہ تھی کہ جناب مولانا فضل الرحمان جو ہیں ایک بہت بڑی دینی جماعت کے سربراہ بھی ہیں کے اور امیدوار برائے صدر پاکستان بھی ہیں اور خبر ہے کہ جناب مولانا فضل الرحمان پہ بھی حملے کی اطلاع ہے اور یقینا یہ انتہائی تشویشناک خبر ہے اور یقینا جناب فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں سمیت عوام کی حفاظت کی ذمہ داری پہ حکومت وقت پہ ہوتی ہے اور یقینا حکومت کا فرض ہے وہ ہر پاکستانی کو تحفظ فراہم کرے اور حملے سے متعلق ایک اور خبر۔ بھی اخبارات کی خبروں میں شامل ہیں وہ کچھ اسطرح سے تھی کہ حالیہ انتخابات جو ہونے والے ہیں ان کے دوران بھی دہشت گردی کے حملے کی اطلاع ہے اور یقینا یہ یقینا حیرانگی والی بات ہے لیکن الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی لڑائی جھگڑا کوئی نئی بات نہیں
کیونکہ ہر انتخابات میں چھوٹے موٹے لڑائی جھگڑے معمول کی بات لگتی ہے اور اب ایک دفعہ پھر ابھی انتخابات جو ہونے والے ہیں اس سے پہلے ہی انتخابات کے دوران دہشت گردی کے خدشات کا اظہار کر دیا گیا تو یقینا یہ انتہائی تشویشناک بات ہے اور یقینا ملک بھر میں امن و امان قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہے حکومت وقت کا کام ہے کہ اگر انتخابات کے دوران کسی گڑبڑ کی اطلاعات مل رہی ہیں تو یقینا فوری سدباب ہونا ضروری ہے اور یقینا انتخابات میں ہمیشہ ہی سکیورٹی سخت رہتی ہے اس لئے آج تک کوئی بھی بڑا حادثہ انتخابات کے دوران دیکھنے اور سننے کو نہیں ملا بہر حال یہ تو حکومت وقت کا اور قومی سلامتی کے اداروں کا فرض ہے کہ وہ عوام کو انتخابات میں دہشت گردوں سے محفوظ رکھ سکینگے بہر حال دعا تو ہماری بھی اور سب کی بھی یہی دعا ہے کہ انتخابات کا مرحلہ بھی امن و امان و سکون و آرام سے مکمل ہو جائے تاکہ نئی حکومت بھی جلد اقتدار پہ بیٹھ سکے اور عوامی مسائل کے حل کا آغاز بھی ہو سکے تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا