یلغار یونین آف جرنلسٹ کی تنظیم سازی جلد شروع ہو گی فیصل شامی

لاہور پ ر یلغار یونین آف جرنلسٹ کی تنظیم سازی کا آغاز جلد کیا جائیگا اس امر کا اظہار چئیر مین یلغار یونین آف جرنلسٹ فیصل شامی نے وائس چئیر مین یلغار یونین آف جرنلسٹ حکیم آصف ممبر گورننگ باڈی نعیم شاہ اور ہشام بٹ کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ فیصل شامی کا کہنا تھا کہ یلغار یونین آف جرنلسٹ پاکستان کی واحد صحافتی نمائندہ جماعت ہے جسکی جڑیں ملک بھر میں موجود ہیں فیصل شامی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور خیبر سے لے کے کراچی تک یلغار یونین آف جرنلسٹ صحافی برادری کی ترجمان نمائندہ جماعت ہے فیصل شامی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر وقت صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے آواز اٹھائی اپنے صحافی بہن بھائیوں کے دکھ درد میں شریک رہے اور آئندہ بھی رہینگے چئیر مین یلغار یونین آف جرنلسٹ فیصل شامی کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم دوبارہ تنظیم سازی کا عمل شروع کرنے لگے ہیں اور نوجوان صحافی بہن بھائیوں سے امید ہے کہ وہ صحافی برادری کی بہتری کے لئے ہمارے ہاتھوں میں ہاتھ اور کندھے سے کندھا
ملائینگے