نو سر باز شہری کا رکشہ لے کے رفو چکر

نوسر باز نے شہری کو رکشہ سے محروم کر دیا
غلام رسول نامی شہری کی شکایت پہ تھانہ اسلام پورہ نے مقدمہ درج کر لیا
لاہور فیصل شامی
نوسر باز نے رکشہ ڈرائیور کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا کے رکشے سے محروم کر دیا تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق غلام رسول نامی رکشہ ڈرائیور جو کہ کوٹ لکھپت کا رہائشی ہے نے پولیس کو بتایا کہ وہ رکشہ جو کہ تیز فام کمپنی رجسٹریشن نمبری
LXx 6516
ہے چلاتا ہوں اور ماڈل ٹاون لنک روڈ کو مورخہ 22 — 11 — 2023
کو دوپہر کے وقت سواری بٹھائی جو کہ ضلع کچہری کے لئے تھی اور ضلع کچہری سے واپس ماڈل ٹاون لنک روڈ آنا تھا اور جب غلام رسول مامی رکشہ ڈرائیور سواری لے کے ضلع کچہری پہنچا اور ضلع کچہری پہنچنے پہ نامعلوم سواری نے کہا کہ گیٹ کے اندر لڑکا کھڑا ہے جسکے پاس میرے کپڑے ہیں اور جب وہ سواری کے کہنے پہ کپڑے لینے گیا تو گیٹ کے اندر کوئی موجود نا تھا اور جب وہ واپس آیا تو نا اسکا رکشہ موجود تھا اور نا سواری بہت تلاش کیا اور نا ملنے پہ تھانے اسلام پورہ شکایت درج کروائی جس پہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے رکشے کی تلاش شروع کر دی جبکہ غلام رسول نامی شہری نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اسکا چوری شدہ رکشہ برآمد کروایا جائے کیونکہ رکشہ اسکا واحد ذریعہ معاش تھا اور رکشہ چوری ہونے سے وہ بیروز گار ہو گیا غلام رسول نے یلغار کے توسط سے اپیل کی کے اگر پولیس اسکا رکشہ برآمد نا کروا سکے تو جناب نگران وزیراعلی و آئی جی پنجاب اسکو اپنی ذاتی جیب سے رکشہ لے کے دیں
Lxx