یوم۔ اقبال عقیدت و احترام سے منایا گیا

لاہور فیصل شامی علامہ اقبال عظیم شاعر مشرق تھے آزاد ریاست کا خواب بھی اقبال نے ہی دیکھا اور آزاد ریاست کا جو سنہری خواب علامہ اقبال نے دیکھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جناب قائداعظم محمد علی جناح نے نو نومبر کو سب پاکستانی قوم شاعر مشرق کا یوم پیدائش عقیدت و احترام سے مناتی ہے اور ایک دفعہ پھر نو نومبر آئی اور پاکستانیوں کو جناب علامہ اقبال کی یاد دلا گئی جناب اقبال نے فارسی اردو سمیت متعدد زبانوں میں شاعری کی شکوہ جواب شکوہ بانگ درا اقبال کی معروف ترین کتب میں سمجھی جاتی ہیں
جناب اقبال نے چھوٹے بچوں اور نوجوان نسل کو بھی اپنی شاعری کے ذریعے بھرپور پیغام دیا نوجوان نسل کو عقاب کی طرح اونچا اڑنے کی ترغیب بھی جناب اقبال نے بھی دی اور جب ہم بچے تھے تو ہمیں جُناب اقبال کا یہ شعر بہت پسند تھا
کچھ اسطرح سے تھا کہ ——-
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا اور یہ بھی یاد ہے بچپن میں یہ ترانا چین و عرب ہمارا یہ گلستان ہمارا
جو کہ اقبال کا خوبصورت کلام ہے اسکول میں اسمبلی میں باقاعدگی سے پیش کیا جاتا اور یقینا اقبال کی شاعری نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے اور یقینا ہماری نوجوان نسل کو اپنے بزرگوں جناب اقبال و جناب قائداعظم کے نوش قدم پہ چلنا چاہئیے انکے اشعار و افکار کو اپنائیں تاکہ ہم ملکی ترقی و فلاح بہبود کے لئے اپنا کردار بخوبی ادا کریں اور یوم اقبال کے موقع پہ ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا اور جناب اقبال کے افکار و کردار و سیرت پہ روشنی ڈالی گئی اور جناب اقبال مرحوم کی بلندی درجات و ایصال ثواب کے لئے بھی خصوصی دعائے خیر کی گئی اور سب پاکستانی قوم کی طرح ہمارے دل سے بھی یہی دعا نکلی کہ اللہ پاک جناب اقبال کی کوتاہیوں سے درگزر فرما اور جنت میں اعلی مقام عطاء فرما آمین ثم آمین

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *