ایم کیو ایم سندھ کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے عبدالجلیل سولنگی

0

شکار پور (بیورو رپورٹ) ایم کیو ایم رہنما شکار پور عبدالجلیل سولنگی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے گزشتہ روز شکار پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالجلیل سولنگی کا کہنا تھا کہ عوام ہماری جماعت ایم کیو ایم پاکستان میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں اور ہم نئے شامل ہونے والوں کا بھی خیر مقدم کرینگے انکا کہنا تھا کہ ہونے والے عام انتخابات میں ایم کیو ایم سندھ کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی اور اپنی اتحادی و حمایتی جماعتوں کے تعاون سے نا صرف سندھ کی مضبوط پارٹی ہو گی بلکہ دیگر صوبوں میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *