ڈی سی راولپنڈی افغان کیمپ کا دورہ

0

راولپنڈی(بیورورپورٹ )ڈی سی راولپنڈی حسن وقار کا افغان کیمپ کا دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر تک غیر ملکیوں کے پاس وقت تھا،حکومتی ہدایات کے مطابق ایک ہولڈر سینٹر بنایا یے،جیاں 5سو افراد کی رہائش کا انتظام ہے جبکہ نادرہ ویریفیکیشن،میڈیکل،سیکورٹی سمیت تمام سہولیات ہولڈر سنٹر پر فراہم کی گئی ہیں۔پولیو ٹیمز بھی ہولڈنگ سنٹر پر موجود رہیں گی،تاکہ بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جا سکیں،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 12 ہزار غیر ملکی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں،ساڑھے 4 ہزار کا ویزہ بھی ختم ہو چکا ہے۔کچھ لوگ رضاکارانہ طور پر جا بھی رہے ہیں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی حرکت میں آئے گا،قانون و ضوابط کے مطابق ان سے ڈیل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع ہو گی،ہم بارڈر تک انکو لے کر جائیں گے۔رضاکارانہ طور پر واپس چلے جانے والے غیر ملکیوں کا ڈیٹا آج سے جمع کرنا شروع کریں گے،کئی غیر ملکی بھٹوں سے چلے گئے،جسکے باعث بھٹے بند ہو گئے،کئی آبادیاں خالی ہو گئیں 8 ہولڈنگ سینٹرز کی جگہ کا انتخاب کر رکھا ہے،ضرورت پڑی تو چند گھنٹوں میں ان جگہوں پر ہولڈنگ سنٹر قائم کرلیں گےجبکہ غیر ملکیوں کے آزاد کشمیر جانے کی رپورٹس کی تصدیق کر رہے ہیں۔

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *